پاکستانی فلم انڈسٹری کے مصنف کمال پاشا کی حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امداد
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف محمد کمال پاشا کو حکومت پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا۔ محمد کمال پاشا، جو شدید بیماری کے باعث سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب، سید طاہر رضا ہمدانی نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور وزیر اعلٰی پنجاب کی جانب سے انہیں پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک اور گلدستہ پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ “شوال کا یہ چاند امت مسلمہ کے لیے مبارک ہو، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس چاند کو ہم پر امن، ایمان اور سلامتی کے ساتھ طلوع فرمائے۔”
مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ “دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ماہ رمضان کے روزے، نمازیں، نوافل اور عبادات کو قبول فرمائے۔ میں دعا گو ہوں کہ عید الفطر کا یہ چاند ہر گھر میں امن، سکون اور خوشیاں لائے اور شوال المکرم کا ہر دن اور ہر رات امن و سلامتی کی علامت ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔”
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تمام شہریوں سے عید کی خوشیاں بانٹنے اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی بھی اپیل کی۔