ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم نے باکر کے مقام پر گوہاٹی نہر میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد پر مشتمل ایک ہی خاندان کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد ایک رکشے میں سوار تھے جو نہر میں گر گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو زندہ نکال لیا۔ دیگر 4 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں غوطہ خور ٹیموں کی جانب سے نہر میں دو گمشدہ افراد کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گمشدہ افراد ماں اور بیٹا ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کے مطابق

پڑھیں:

مظفرآباد، جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

افسوسناک حادثہ گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے تولہ دچھور میراں میں پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔ افسوسناک حادثہ گڑھی دوپٹہ کے نواحی علاقے تولہ دچھور میراں میں پیش آیا جہاں تیز رفتار جیپ بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جڑانوالہ میں مسافر بس کی لوڈر رکشہ کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق
  • صوابی؛ سواریوں سے بھرا رکشہ نہر میں گرگیا، 3 افراد جانبحق
  • صوابی میں افسوسناک حادثہ: گوہاٹی نہر میں رکشہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 کی تلاش جاری
  • مانسہرہ:جاپانی ایمبسی کی گاڑی کی ٹکر سے پولیس وین کھائی میں جاگری،2 خواتین سمیت 9 اہلکار زخمی
  • صوابی: 14 سواریاں لے جانے والا رکشہ نہر میں گرگیا
  • مظفرآباد، جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق
  • جڑانوالہ میں بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق
  • کراچی: آگ بجھانے کے دوران شہید ہونیوالے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا
  • تلہ گنگ؛ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے