جیکب آباد: 3 بچے نالے میں گرگئے، 2 جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں حق باہو مولا کے علاقے میں 3 بچے نالے میں گر گئے، جن میں سے 2 جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے تینوں بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا، 12سال کا خدا بخش اور 16 سال کا ضامن گوپانگ اسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ایک بچہ تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کروڑوں کے فراڈ کا الزام، ملزم عدالتی ریمانڈپر جیل منتقل
---فائل فوٹوکراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم منیر کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔
کراچی شیرشاہ انوسٹی گیشن پولیس نے برطرف پولیس...
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بیرونِ ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔
ملزم کے خلاف فیروز آباد، بلوچ کالونی اور سولجر بازار تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم فراڈ اور جعل سازی کے متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔