نوازشریف کینسر اسپتال میں غریب مریضوں کا مفت علاج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کا مسودہ تیار کرلیا۔مجوزہ مسودے کے مطابق نواز شریف کینسراسپتال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں 13 رکنی بورڈ چلائے گا، نواز شریف کینسر اسپتال میں بھرتی ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔
مسودے کے مطابق غریب مریضوں کا کینسر اسپتال میں مفت علاج ہوگا، مکمل اور جزوی ادائیگی پر بھی اسپتال میں مریضوں کا علاج ہوگا، ایکٹ کو منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
نواز شریف کینسر اسپتال مالی معاملات کےلئے عطیات اکٹھے کرسکے گا، کینسر اسپتال میں چیئرمین، ڈین، ایڈمنسٹریٹر، ڈائریکٹر نرسنگ و فنانس ہوں گے۔
معروف کارسازکمپنی کی جدید گاڑی پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کینسر اسپتال میں نواز شریف کینسر
پڑھیں:
نواز شریف، مریم نواز سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی کی سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے باہمی ملاقات کے دوران پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ امن و امان کی بہتری کے لیے جامع کاوشیں کی جائیں گی اور دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں اور مشترکہ کوششوں سے نمٹنے کا اعادہ کیا گیا۔