کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد 29 سالہ مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص جناح اسپتال میں داخل ہے جہاں خون کے نمونے لے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
جناح اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔ مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مصطفیٰ قتل کیس: ملزمان ارمغان اور شیراز کی حب سے کراچی آنے کی ویڈیو سامنے آگئی
مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کی حب سے کراچی واپس آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ارمغان اور شیراز گاڑی میں بیٹھ کرحب سے کراچی واپس آئے، ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ عامر کو گاڑی میں زندہ جلا کر کچھ دور پیدل چلنے کے بعد دونوں ملزمان نے 3000 روپے دے کر گاڑی سے کراچی تک لفٹ لی تھی تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی روڈ سے گاڑی میں بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان ارمغان اور شیراز کی گاڑی ہمدرد چوکی سے فور کے چورنگی کی جانب روانہ ہوئی۔یاد رہے کہ ملزم ارمغان نے نیو ایئر نائٹ پر مصطفیٰ کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے پہلے اسے اپنے بنگلے پر بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے حب لیجا کر قتل کر دیا۔