اسرائیلی فورسزنے غزہ میں کینسر کا واحد اسپتال تباہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، اسرائیلی طیاروں نے رات کو شمالی اور وسطی غزہ میں پانچ گھنٹے تک بمباری کی، اس دوران گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں موجود کینسر کا واحد اسپتال بھی تباہ کردیا، شدید بمباری کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت نے کینسر اسپتال پر حملے کو گھنانا جرم قرار دیا، ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملے طبی سہولیات چھیننے کیلئے کئے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے احکامات پر اسرائیلی فوج نے لبنان پر بمباری کی ہے جس میں 2 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان پر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی جانب سے جنوبی لبنان کے گاؤں تولین میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان پر راکٹ حملے کیے تھے، جس پر لبنانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر جنوبی لبنان میں آپریشن کیا جائےگا۔ جنگ اور امن کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف حکومت کا اختیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل بمباری راکٹ حملے شہری شہید لبنان وی نیوز