سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سوات میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی اکاؤنٹ سے اسپتال کیخلاف پوسٹ کرنے پر درج کیا گیا۔
سوات میں سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ اکبر علی نامی شخص کیخلاف جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے خلاف پوسٹ اپ لوڈ کرنے پر درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اکبر کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدو شریف اسپتال میں ٹیکنیشن کی پوسٹ پر تعینات ہے، ملزم نے ایک جعلی آئی ڈی سے اسپتال کے ملازمین کیخلاف پوسٹ شائع کررہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی جی خان: لکھانی پولیس پوسٹ پر 20 سے 25 دہشتگردوں کا حملہ، 2 ملزمان ہلاک
— فائل فوٹوڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں لکھانی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق حملہ آور دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی، جو ہلاک ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ بھی اسی علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر سحری کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان کی سرحدی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دی تھی۔