وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلثوم نواز ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر تیس سو بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروجکیٹ پی ایس ڈی پی میں اس پروجیکٹ کی رقم کو منظور کیا جائے گا۔اسپتال میں دل کے مریضوں کا وارڈ بھی بنایا جائے گا جبکہ کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے راولپنڈی کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا اٹک ہری پور فتح جنگ ترنول حسن ابدال گولڑہ کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔
رکن قومی اسمبلی ملک ابرا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اس اسپتال کی تعمیر ہمارا خوب تھا ماضی میں ہمارا علاقہ سیاست کی نظر ہوگیا لیکن اب اقتدار عوام کے پسندیدہ افراد میں ہے کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے حلقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پروجکیٹ کے لئے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم شہاز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا گیا۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نے صفائی مہم کی کڑی نگرانی کا آغاز کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی انتظامات کی چیکنگ کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کلاک ٹاور ، جھنگ روڈ،ائیرپورٹ چوک،لکڑ منڈی،پرتاب نگر میں صفائی کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی صورتحال بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الفطر پر مثالی صفائی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا۔صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمرشل و رہائشی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر ویسٹ کولیکشن کی جائے۔شہری صفائی کے حوالے سی1139 پر شکایات درج کرائیں۔