کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

کراچی کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے، محکمہ صحت سندھ نے مشتبہ کیس کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مریض کی اہلیہ میں علامات ظاہر ہوئیں، پھر مریض متاثر ہوا، مریض کو ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 28 سال ہے، جب کہ اس کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کے سیمپلز نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں، ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جناح اسپتال منکی پاکس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جناح اسپتال منکی پاکس منکی پاکس

پڑھیں:

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ فاش کر دیا

حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔

بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔

تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔

پولیس نے مقتول کے گھر سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ فاش کر دیا
  • بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ سے قتل کر ڈالا
  • کراچی کے سرکاری اسپتال سے نومولود بچے کے اغوا ہونے کا ڈراپ سین
  • کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
  • کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آگیا
  • کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل
  • شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے پر حاملہ بیوی کو قتل کر دیا 
  • سرائے مغل: شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں حاملہ بیوی کو قتل کر دیا