لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی سے ہی کئی مسائل حل ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی مسلسل کوشش کرر ہی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میں اور سیکرٹری صحت روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں،کوشش ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کسی مریض کو کوئی پریشانی نہ اٹھانا پڑے،حکومت پنجاب شعبہ صحت کی بہتری کیلئے میگا پراجیکٹس لے کر آئی ہے،پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی عوام کیلئے ائیرایمبولینس متعارف کروائی گئی ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ حکومت پنجاب نئے سرکاری ہسپتال بنانے کے ساتھ ساتھ پری وینشن پر بھی کام کررہی ہے،لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی نئی عمارت کوریکارڈمدت میں مکمل کیاجارہاہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ سلمان رفیق سرکاری ہسپتال

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 13 نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے جن کے تحت مختلف شہروں میں سہولت بازار قائم کیے جائیں گے ان نئے بازاروں کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اگست تک ان کی تکمیل کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نئے سہولت بازار نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں بنائے جائیں گے جبکہ بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کے لیے زمین فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کے قیام کا مکمل منصوبہ طلب کر لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ان بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی اس کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے اشیاء کے نرخوں میں کمی کی جائے گی سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے وزیراعلیٰ نے جہلم، مظفرگڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کی ہدایت بھی کی اسی طرح رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لیے زمین کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیاء کم قیمتوں پر فراہم کرنا ہے اور ان بازاروں کا قیام قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے

متعلقہ مضامین

  • چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام
  • کسانوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع فیصل آباد میں زیرو ویسٹ مہم کا کام تیز کردیا
  • پنجاب کے مختلف شہروں کیلئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ پراجیکٹس کی منظوری
  • پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہیں،خواجہ سلمان رفیق
  • مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
  • صحت مند پنجاب ہمارا وژن اور عزم ہے، مریم نواز کا صحت کے عالمی دن پر پیغام
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سہولت بازاروں کے قیام کی منظوری دے دی