Nawaiwaqt:
2025-04-07@16:39:38 GMT

آصفہ بھٹو کی نجی اسپتال آمد 

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

آصفہ بھٹو کی نجی اسپتال آمد 

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی کراچی کے نجی اسپتال آمد ہوئی. جہاں انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع نے بتایا کہ آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرز سے اپنے والد کی صحت سے متعلق پیشرفت پر معلومات لیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف زرداری کی صحت میں مزید بہتری آئی ہے.

ایک دو دن میں ان کو اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آصفہ بھٹو زرداری کی

پڑھیں:

صدر زرداری کی صحت بہتر، پرسوں گھر منتقل ہو جائیں گے، افواہوں کی تردید

 

بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ کو ضیاء الدین اسپتال کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدرِ مملکت  کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں۔ صدر مملکت گزشتہ ہفتہ کے روز اسلام آباد سے نوابشاہ گئے۔ میں کراچی آ گیا تھا، صدرِ مملکت کا فون آیا کہا کہ عید کے دن میری طبیعت ناساز ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کا عید کے دن شام کو پھر فون آیا اور کہا کہ سردی لگ رہی ہے، مجھے بخار ہو گیا ہے۔ میں رات کو نوابشاہ پہنچا۔ وہاں اتنی سہولیات نہیں ہیں۔

گزشتہ پیر کو ہم صدرِ مملکت کو کراچی لائے، اسپتال میں داخل کیا اور ان کے ٹیسٹ شروع کیے۔ ٹیسٹ سے یہ ثابت ہوا کہ صدرِ مملکت کو کورونا ہوا ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ اب صدرِ مملکت کی طبیعت کافی بہتر ہے، کل یا پرسوں صدرِ مملکت اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم صدرِ مملکت کو دیکھ رہی ہے۔ کورونا ابھی بھی پاکستان میں موجود ہے۔ اینٹی وائرس دوائیاں اب آ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین جو مرضی کہتے رہیں، بھارت تو ویسے ہی ہمارا دشمن ہے۔ سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ صدرِ مملکت کو بلڈ پریشر اور شوگر ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ صدرِ مملکت اپنی اسپتال سے فوٹیج جاری کرتے ہیں یا نہیں، یہ ان کا سیاسی فیصلہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جو فوٹیجز چل رہی ہیں وہ سب جعلی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی اسپتال آمد، صدر مملکت کی خیریت دریافت کی
  • آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد کی خیریت معلوم کرنے اسپتال پہنچ گئیں
  • صدر زرداری کی صحت بہتر، کل ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا جائیگا،ڈاکٹر عاصم حسین
  • صدر زرداری کی صحت بہتر، پرسوں گھر منتقل ہو جائیں گے، افواہوں کی تردید
  • صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا
  • ڈاکٹر عاصم نے صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق بتا دیا
  • سوشل میڈیا پر صدر مملکت کی صحت کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم حسین
  • صدر آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہورہی ہے، ڈاکٹر عاصم حسین کا بیان
  • صدر زرداری کا علاج جاری، ملاقاتوں پر پابندی برقرار