زاہد چوہدری: پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کو اب ایک الگ ادارے کی قانونی حیثیت حاصل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیر انتظام "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ ایکٹ 2025" کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔

نئے مسودے کے مطابق نواز شریف کینسر ہسپتال کو ایک 13 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس میں چئیرمین، ڈین، ہسپتال ایڈمنسٹریٹر، ہسپتال ڈائریکٹر، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازحکومت کا ایک اورسنگ میل

اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج، شیئرڈ علاج اور مکمل ادائیگی کے 3مختلف طریقوں سے علاج کیا جائے گا تاہم ہسپتال کے ملازمین کو سرکاری ملازم کا درجہ نہیں دیا جائے گا اور یہ براہ راست عطیات بھی اکٹھا کر سکے گا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی  ۔
لاہور کے میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا دکانوں، ورکشاپوں، چھوٹے اداروں کے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم
  • نوازشریف کینسر اسپتال میں غریب مریضوں کا مفت علاج ہوگا
  • برطانوی تعمیراتی ادارے کا لاہور میں طالبات کی رہائش کیلئے لونا پروجیکٹ پیش
  • آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا اہم بیان آ گیا
  • عید کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے  تاحال بند، کل  بھی چھٹی ہوگی
  • عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے
  • نواز شریف، مریم نواز سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے، نواز شریف