لاہور: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، دو پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہورکے علاقے تھانہ ڈیفنس بی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک ہے اور اس کو طبی امداد لے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں وائرلیس آپریٹر دانیال ذیشان کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جرمنی میں ہولناک حادثہ: نامعلوم شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، متعدد زخمی
برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والا شخص بغیر لائسنس ڈرائیونگ کر رہا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ دہشتگردی کا حملہ تھا یا ایک حادثہ، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں جرمنی میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہے ہیں۔