بھارتی میڈیا کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ اسپتال کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی ہے۔

منوج کمار کے بیٹے کنال گوسوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی آخری رسومات کل صبح ادا کی جائیں گی۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر منوج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام

اُنہوں نے منوج کمار کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ لیجنڈری اداکار اور فلمساز منوج کمار کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ ہندوستانی سنیما کے آئیکون تھے۔

منوج کمار کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات پر 1992 میں پدما شری، 1999 میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ منوج کمار 1937 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرانتی کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال منوج کمار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرانتی منوج کمار کے

پڑھیں:

فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی؛ سنی دیول اور امیشا پاٹل کا اہم بیان سامنے آگیا

جب سے فواد خان نے ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کا ایک بار پھر پردہ فاش کردیا۔ 

بھارت کی انتہا پسند جماعتوں شیوسینا اور دیگر سمیت فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری نے فواد خان کی واپسی پر دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔

جس کے بعد چند بھارتی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سنی دیول اور امیشا پاٹل بھی شامل ہیں۔

معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہم پوری دنیا کے لیے کام کرتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں اس معاملے کے سیاسی پہلو میں نہیں جانا چاہتا کیوں کہ پھر باتیں بگڑنا شروع ہو جاتی ہیں لیکن دنیا اب گلوبل ولیج ہوگئی ہے تو ملکوں کے درمیان پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

خیال رہے کہ سنی دیول ان دنوں اپنی نئی فلم جاٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور ساتھی اداکار رندیپ ہودا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ویسے پاکستان میں بھی کافی جاٹ قوم کے لوگ آباد ہیں۔

ایک انٹرویو میں امیشا پاٹل نے کہا کہ ہم ہر اداکار اور ہر موسیقار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ بھارت کی کثیر الجہتی ثقافت ہے۔ فن، فن ہوتا ہے اور اس میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔

امیشا پاٹل نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں غیرملکی فنکاروں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے چاہے وہ مصور، موسیقار، اداکار، ہدایتکار یا کچھ بھی ہوں۔

اداکارہ امیشا پاٹل نے مزید کہا کہ پاکستانی اداکار پہلے بھی بھارت میں کام کرچکے ہیں اور مجھے وہ پہلے بھی بہت پسند تھے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کسی پاکستانی اداکار کے کام کرنے پر پابندی 9 سال قبل 2016 میں غیر اعلانیہ طور پر عائد کی گئی تھی جب اُڑی کے مقام پر ایک حملہ ہوا تھا۔

اڑی حملے کے بعد انہی انتہا پسند جماعتوں نے پُرتشدد مظاہرے کیے تھے جن میں پاکستانی اداکاروں کو واپس وطن بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعویدار بھارتی حکومت نے انتہا پسندوں کے مطالبے پر پاکستانی اداکاروں کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کھلاڑی پر آئی پی ایل میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد
  • بھارتی کپتان روہت شرما کا اہم اعزاز کیلیے نام شامل
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
  • صدر زرداری کی علالت کے باعث ان کا خصوصی طیارہ 1 ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
  • آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
  • منوج کمار کتنی جائیداد چھوڑ گئے؟
  • فواد خان کی بھارتی فلموں میں واپسی؛ سنی دیول اور امیشا پاٹل کا اہم بیان سامنے آگیا
  • معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • جیا بچن کی خاتون مداح سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل
  • معروف اداکارہ سارا لورین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی