ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4  سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔

ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27 کروڑ کی رقم کی انکوائری کر کررہا ہے۔ جس کا آڈٹ کروایا جارہا ہے کہ یہ پیسے کہاں گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان، زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی

21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ  42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گھر میں اسلحہ کے زور پر  3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • لاہور: موٹر سائیکل چوری کا منظم نیٹ ورک گرفتار
  • اے این ایف آپریشنز میں 20 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
  • ایمسٹرڈیم ، چاقو سے حملہ میں پانچ افراد زخمی، ایک مشتبہ شخص گرفتار
  • کوئٹہ دھماکا، 11 زیرِ علاج زخمی اسپتال سے ڈسچارج
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کی 5کروڑ 85لاکھ سے زائد مالیت کی جیپ برآمد
  • جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی
  • پاکستان، زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالرز کی بڑی کمی