کراچی: گلشن اقبال میں ٹیرس اپارٹمنٹ کی بالکونی گرنے سے چار افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے علاقے تیرہ ای تھری میں واقع حنا ٹیرس اپارٹمنٹ کی تیسری منزل سے بالکونی گرنے کے حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیسری منزل کی بالکونی اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں امتیاز اور اس کی اہلیہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق بالکونی کی تعمیر میں کسی قسم کی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چلاس میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق، تین شدید زخمی
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو گلگت کے سیف الرحمن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے گلگت آنے والی سیاحوں کی گاڑی چلاس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو گلگت کے سیف الرحمن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دیگر تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔