صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کئی روز تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد روبصحت ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق صدر کی طبیعت میں واضح بہتری آئی ہے تاہم انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری کو یکم اپریل کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ عید الفطر کی رات انہیں نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ 10 دن سے زائد زیر علاج رہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری اسپتال سے صدر مملکت دیا گیا
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ منفی
سٹی42: صدر آصف علی زرداری کا نیا کورونا ریپڈ ٹیسٹ ہوا تو یہ خوشخبری ملی کہ اب ان کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی ہے۔ صدر مملکت دو دن تک ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے سٹی42 کے سسٹر ادارہ سٹی21 کو فون پر بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں پیش رفت ہو رہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے سٹی ٹوئینٹی ون سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، صدر مملکت تاحال انفیکشئس ڈیزیز کے ماہرین کے زیر علاج ہیں۔
صدر آصف زرداری کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔
صدر آصف زرداری مزید ایک سے دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے۔
ڈاکٹرز نے تاحال صدر مملکت سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی۔