حیدرآباد: مریضہ کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں ہی کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
سول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا۔
حیدرآباد سول اسپتال میں ادویات چوری کرنے والی دو نرسز پکڑی گئیںاے ایم ایس کے مطابق دونوں نرسز کی خدمات ہیلتھ سیکریٹریٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔
نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دولہا دلہن اور قریبی رشتے دار سول اسپتال پہنچے۔
مریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کر دیا جائے۔
نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپتال میں
پڑھیں:
بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ سے قتل کر ڈالا
حیدرآباد میں بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو حیدرکے گوٹھ بھلن کالونی میں لیلی نامی خاتون نے اپنے شوہر کو گھریلو ناچاقی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مارکر قتل کیا۔ملزمہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے دروازے کے باہر پھینک کر چلے گئے۔تاہم پولیس نے گھر کی دیواروں پر خون کے نشانات اور 4 سالہ بچے کے بیان کی روشنی میں ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر کردیا۔مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔