چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کی ہارٹیکلچرل سوسائٹی کی پھولوں کی نمائش میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اے کے خان پارک میں جاری پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ رنگا رنگ نمائش 20 فروری سے 24 فروری تک جاری رہے گی، جہاں عوام کے لیے ہزاروں اقسام کے خوبصورت پھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر شریک اہم شخصیات، باغبانی کے ماہرین اور شائقین سے ملاقات کی۔ نمائش کے دوران چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور ان کی ماحولیاتی آگاہی اور باغبانی سے متعلق سرگرمیوں میں دلچسپی کو سراہا۔ انہوں نے نمائش میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پھولوں کی اس شاندار نمائش میں نایاب اور خوبصورت پھولوں کی ہزاروں اقسام رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پھولوں کی نمائش نہ صرف جمالیاتی حسن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری اور باغبانی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیئرمین گلشن اقبال ٹاو ن پھولوں کی
پڑھیں:
احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے۔