بدین(نمائندہ جسارت )سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری سوئم ، ڈاکٹر قادر مگسی ، عاجز دھامرہ ، سسی پلیجو صوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات نے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ، ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو ایک افسوسناک سانحہ قرار ۔سندھ کے نامور انقلابی اور مذاحمتی شاعر ادیب دانشور اور صحافی ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم ، تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی ، پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ ، سابق صوبائی وزیر سنیٹر سسی پلیجو ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ ، پیپلزپارٹی کے رہنما گل محمد جھکرانی سینئر صحافی عبدالکریم راجپر،سابق صوبائی وزیر اسماعیل راہو سندھ کے معروف شاعر حافظ نظامانی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ امیر آزاد پھنور ، ڈاکٹر علم دین انصاری ، جان محمد انصاری ، احسان علی انصاری ، قربان علی انصاری ، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی خان صاحب جمالی ، سابق رکن قومی اسمبلی اور ضلع ناظم بدین سردار کمال خان چانگ ، ڈاکٹر دودو مہری ، سنئیر صحافی رؤف چانڈیو ، پروفیسر اسماعیل کمبار ، سلمان ابڑو ، خالد گل نظامانی ، سمیت دیگر سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات صحافیوں اور شہریوں نے ڈاکٹر آکاش انصاری کے لواحقین احسان علی انصاری ، قربان علی انصاری ، جان محمد انصاری ، محمد عثمان انصاری سے تعزیت اور فاتحہ کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سنیٹر عاجز دھامرہ اور صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار شاہ ، سنیٹر سسی پلیجو نے بدین پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو ایک درد اور افسوس سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری سندھ اور مظلوم عوام کی ایک طاقتور آواز تھی سندھ کا بہادر سپوت تھا آکاش کی شاعری نے عوام کو امریت ظلم جبر کے خلاف مذاحمتی اور انقلابی قوت بخش حق اور سچ بولنے اور لکھنے کی جرات دی ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری بہت بڑے شاعر تھے ان کا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ واقع والے دن سے ہی وزیراعلی سندھ اور میں خود پولیس حکام سے رابطے میں تھے اور پولیس کو ہدایات تھی واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری نے اولاد کو انہوں نے پالا وہی ان کی دشمن نکلی۔ اس فسوسناک واقعہ ہے سندھ پورا سوگوار ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے اس موقع پر کہا ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کو سندھ حکومت محکمہ ثقافت کی طرف سے 10 لاکھ روپے دے رہے ہیں اور محکمہ ثقافت ڈاکٹر آکاش کی فیملی کا مکمل خیال رکھے گی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ا کاش انصاری سید ذوالفقار علی انصاری سندھ کے کہا کہ

پڑھیں:

قتل ثابت، ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی نہیں، ایس ایس پیحیدرآباد

 

مقتول کالے پالک بیٹا لطیف اور ڈرائیور گرفتار،موت کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی
ا
بتدائی تفتیش میں حاصل شواہد سے واضح ہے کہ شاعرکو قتل کیا گیا ہے،ڈاکٹرفرخ علی لنجار

معروف شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کی گزشتہ روز گھر سے جھلسی حالت میں ملنے والی لاش کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے شاعر و ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت کو قتل قرار دے دیا۔ پولیس نے مقتول کے لے پالک بیٹے لطیف اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی موت کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی گئی، ابتدائی تفتیش میں حاصل شواہد کی بنیاد پرواضح ہے کہ شاعرکو قتل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد نے بتایا کہ میڈیکو لیگل افسر کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا تاہم پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنا باقی ہے۔ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلایا گیا، تاہم پولیس حراست میں موجود مقتول کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور نے تاحال اعتراف جرم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل قاتل کون ہے یہ جاننے کیلئے کچھ ٹھوس شواہد حاصل کرلیے مزید کیے جارہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں، اصل قاتل کو شواہد کی بنیاد پر سامنے لایا جائے گا۔اس سے قبل مقتول شاعر و ڈاکٹر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے شاہ لطیف کے خلاف گزشتہ سال کاٹی گئی ایک ایف آئی آر بھی سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر آکاش انصاری نے 24 جولائی 2024 کو چوری کی ایف آئی آر درج کرائی تھی، ایف آئی آر میں چوری کرنے کی کوشش کی شکایت کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں فریقین میں صلح کے بعد معافی تلافی ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185اسکیمیں مکمل کرلی گئیں
  • سید مودودیؒ کی فکر اسلام کی انقلابی تحریک ہے‘زاہد بخاری،محسن انصاری
  • ماتلی،ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسب اعلیٰ کے زیر اہتمام سیمینار
  • قتل ثابت، ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی نہیں، ایس ایس پیحیدرآباد
  • حیدرآباد: سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد فرخ علی لنجار معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • شاعر آکاش انصاری کو لے پالک بیٹے نے قتل کیا، پولیس کا دعویٰ
  • بدین، ڈاکٹرقادرمگسی ودیگرسندھ کے نامور انقلابی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم میں شریک ہیں
  • سندھ حکومت کا ڈاکٹر آکاش انصاری کی اہلیہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان
  • شاعر و ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس ، بیٹے کا والد کے قتل کا اعتراف