پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے   Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل  افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ"  کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس ایوارڈ کیلئے چناگیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا پہلے اردو فرنچ ڈیجیٹل چینل FP92TV  کے بانی ہیں انہوں نے افریقی ممالک کیلئے فرنچ نیوز چینل Afrik1 بھی لانچ  کررکھا ہے۔

افریقی کمیونٹی نےدنیا تک اپنی آواز پہنچانے کا پلیٹ فارم مہیا کرنے پر ڈاکٹر حمزہ تاج کو گذشتہ روز ایک پروقار تقریب میں سعودی سفیر فہد الروالی کے ہاتھوں" مریم میکیباایوڑد" سے نوازا۔ اس موقع پر سنٹرل افریقہ سے خصوصی طورپر تشریف لائی وزیرکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبا میڈل پہنایا۔ پیرس میں ہونیوالی اس تقریب میں افریقی ممالک کے کئی سفراء ،سفارتی نمائندوں، تجارتی گروپس سمیت تیونسی صدر کے سابق مشیر اور سابق سفیر فرید میمیش،الجیریا کی سابق خاتون اول انیسہ بومیدین،فرانس ٹیلیویژن کے جوائنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل افئیرز  جیرارڈ سیباج،فرانکو فونی کے ترجمان سٹیفن ٹیکی،لوسین پایئےفاونڈیشن کی جولی پیگینی،اوبرویلیئر کی جوائنٹ میئر خرطوم سیکھو سمیت فرانس بھر سے  مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق سے رکھنے والے افراد، کامیاب افریقی بزنس مین، سیاسی و سماجی تنظیموں کی عہدیداران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں فرانس میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا گیا اور ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کی صنعتی وتجارتی میدان میں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرافریقی ممالک کیلئےمختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے فرانسیسی کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خوبصورت ملٹی کلچرل تقریب میں شاندارافریقی میوزک اور ڈانس دیکھنے کو ملا۔اس تقریب کے آخر میں ڈاکٹر حمزہ تاج نے کہا کہ یہ میرےلئےیہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ گذشتہ سال یہ ایوارڈ سینیگال کے وزیراعظم کو دیا گیا تھا اور اس مرتبہ پہلی دفعہ ایک غیر افریقی کو ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ یہ میرے لئے،فرانس اور پاکستان کیلئے یکساں طور پر اعزاز اور عزت کا مقام ہے جس کیلئے تمام افریقی ممالک کے لوگوں، آرگنائزرزاور صحافتی تنظیموں کا شکرگزار ہوں۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں افریقہ کیلئےپہلے سے زیادہ موثر آواز بنوں گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈاکٹر حمزہ تاج افریقی ممالک مریم میکیبا کیلی ے

پڑھیں:

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 6مختلف ممالک سے مزید 30 پاکستانی بے دخل
  • آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کا فخر ہیں، عطا تارڑ
  • جرمنی، فرانس، کمبوڈیا سمیت 7ممالک سے مزیددرجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
  • ‎سونیا مجید نے تاریخ رقم کر دی، دبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں
  • مختلف ممالک سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ
  • خطے کی سلامتی کیلئے ہمسایہ ممالک کو اقدامات اٹھانے چاہئیں، ایرانی صدر
  • برسلز، پاکستانی نژاد محمد ناصر نے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا
  • پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہوگا۔
  • سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ