Jasarat News:
2025-02-23@07:17:34 GMT

مٹیاری میں پہلی مرتبہ میگا سرجیکل کیمپ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مٹیاری میں پہلی بار میگا سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) پیر غلام حسین نے کی۔ اس کیمپ کا افتتاح سندھ اسمبلی کے رکن مخدوم فخر زمان نے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کے ہمراہ 13 فروری کو کیا۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ڈاکٹروں نے 53 مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں سے 30 مریضوں کو آپریشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ 21 اور 22 فروری کو معروف سرجن ڈاکٹر ارشد ابڑو نے ڈاکٹر عادل قاضی اور ڈاکٹر ولید قاضی کے ساتھ مل کر ڈی ایچ کیو مٹیاری میں 14 مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے، جبکہ 16 پیچیدہ کیسز کو مزید علاج کے لیے لیاقت یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان مریضوں کے تمام اخراجات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مٹیاری برداشت کرے گا، جبکہ LUHMS میں بھی انہی ماہر سرجنز کی ٹیم آپریشن کرے گی۔میگا سرجیکل کیمپ کی اختتامی تقریب 22 فروری کو ڈی ایچ کیو مٹیاری میں منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ڈی ایچ او پیر غلام حسین اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام میمن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کیمپ کے انتظامی امور کی قیادت ڈاکٹر اے ڈی ببر نے کی، جنہوں نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے اس موقع پر کہا یہ میگا سرجیکل کیمپ ضلع مٹیاری کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جس سے مریضوں کو مفت علاج اور بہترین طبی سہولیات میسر آئیں۔ مستقبل میں ہم ایسے مزید طبی کیمپس کا انعقاد کریں گے اور عوام کو جدید اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ضلع مٹیاری میں اس نوعیت کا میگا سرجیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس نے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مٹیاری میں کیا گیا کے لیے ڈی ایچ

پڑھیں:

تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ   چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

 اس دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز روٹیشن کی بنیاد پر اپنے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا اور شمالی ریجنل صدر کو اس کیمپ کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، مزید یہ کہ تمام ریجنل صدور باہمی مشاورت سے دھرنے کے دنوں کا تعین کریں گے تاکہ احتجاجی سرگرمی کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

عالیہ حمزہ نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر مزید مشاورت کی جائے گی تاکہ تحریک انصاف کی آئندہ کی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

واضح رہےکہ  پی ٹی آئی رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے مگر ملاقات نہیں کرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری: مین پوری کی فروخت جاری
  • مٹیاری : ہوٹلوں اوردکانوں پر کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
  • جرمنی: کووڈ انیس کے بعد پہلی مرتبہ اموات کی شرح میں کمی
  • شمالی وزیرستان؛ پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
  • نوابشاہ میں کاکاپوٹا میں مفت موبائل طبی کیمپ کا قیام
  • تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ
  • کراچی سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کے لیے پہلی مرتبہ میڈیا کو داخلہ پاس جاری
  • تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کا فیصلہ