2025-02-23@07:07:33 GMT
تلاش کی گنتی: 41
«مٹیاری میں»:
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری ضلع اور دیگر شہروں میں مین پوری اور گھٹکا کا کاروبار جاری۔ پولیس ہفتہ لیکر خاموش۔مٹیاری شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گھٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گھٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ, گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔ کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ مٹیاری کے حیسکو دفتر میں لائن مین کی ملازمت کرنے والا اہلکار گھر کے اندر مین پوری اورگھٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتہ دے رہا۔ مٹیاری کی سول سوسائٹی نے آئی۔جی سندھ اور ڈی۔آئی۔جی حیدرآباد سمیت حیسکو چیف سے مذکورہ مین پوری ڈیلر کے خلاف...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مٹیاری میں پہلی بار میگا سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) پیر غلام حسین نے کی۔ اس کیمپ کا افتتاح سندھ اسمبلی کے رکن مخدوم فخر زمان نے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کے ہمراہ 13 فروری کو کیا۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ڈاکٹروں نے 53 مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں سے 30 مریضوں کو آپریشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ 21 اور 22 فروری کو معروف سرجن ڈاکٹر ارشد ابڑو نے ڈاکٹر عادل قاضی اور ڈاکٹر ولید قاضی کے ساتھ مل کر ڈی ایچ کیو مٹیاری میں 14 مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے، جبکہ 16...
مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر کے ہوٹلوں اور دکانوں میں کیمیکل ملے دودھ اور چائے کی فروخت جاری۔ پیٹ کے امراض میں اضافہ ضلع انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔مٹیاری شہر اور نواحی علاقوں کے بیشتر ہوٹلوں اور سڑک کنارے لگائے گئے دودھ کی دکانوں پر کیمکل ملے دوددھ اور چائے کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں شہری گیسٹرو اور پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلہ ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملے دودھ کی چائے یا دودھ پینے سے پیٹ اور معدے کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اس کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کارواء نہیں کی جس کے باعث ہزاروں شہریوں کی صحت داؤ...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں بلاک شدہ شناختی کارڈز کے معاملات کے حل کے لیے کمیٹی کا اجلاس منعقد۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مٹیاری ٹو اقرا جنت کی زیر صدارت لطیف ہال ڈپٹی کمشنر مٹیاری سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے بلاک شدہ شناختی کارڈز کا اجلاس 18 فروری کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے 39 بلاک شدہ شناختی کارڈز کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، جو نادرا جامشورو زون سے موصول ہوئے تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عبد الحفیظ نظامانی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مٹیاری اعظم مرزا، مختارکار ہالا نصراللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس، پیچیدہ کیسز کی مکمل چھان بین کی گئی اور فیلڈ انویسٹی گیشن رپورٹس پر غور کیا گیا۔ تمام متاثرہ افراد...
پرتگال کے مشہورو معروف فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال 2024 کا سب سے مہنگا اتھلیٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ ’اسپورٹیکو‘ ویب سائٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال 260 ملین ڈالر کمائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کو تنخواہوں کی مد میں 215 ملین ڈالر دیے گئے جبکہ انہوں نے 45 ملین ڈالر مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے کمائے۔ یہ بھی پڑھیے: ’النصر‘ سے نئے معاہدے کے بعد رونالڈو کی یومیہ آمدنی کتنے کروڑ ہوگی؟ واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو النصر کلب اور پرتگال کی قومی ٹیم کی طرف سے تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ’اسپورٹیکو‘ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کیوری ہیں جنہوں...
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری ضلع اور دیگر شہروں میں مین پوری اور گھٹکا کا کاروبار عروج پر چل رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کاروبارپولیس سرپرستی میں جاری ہے ، حکام فوری نوٹس لیں ۔
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری نادرا دفتر عوام کے لیے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ دفتر میں موجود عملہ اور افسران سائلین کو مختلف طریقوں سے پریشان کرنے لگے۔ سول سوسائٹی کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری میں نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ متاثرین علی محمد، خیر محمد، حسین علی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فخر الزمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹیاری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔ اسپتال میں میگا سرجیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمال، ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم فخر الزمان نے دل کے مریضوں کے لیے چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذریعے ضلع کے عوام کو مثالی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ مزید سہولیات کے لیے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو خط...
ئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی۔بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں۔بھارت میں بیروزگار انجینئروں کیتعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرنگ پڑھانے...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والی پہلی ایگرو-لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025ء کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن نے خصوصی شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایکسپو کے انعقاد کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات مقامی معیشت، زراعت، اور ہنر مند افراد کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ مٹیاری جیسے زرعی ضلع میں اس سطح کی ایکسپو سے نہ صرف کسانوں اور مالوندوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ہینڈی کرافٹس اور کاروباری مواقع بھی بڑھیں گے۔کمشنر بلال احمد میمن نے زرعی ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک، ہینڈی کرافٹس، اور زرعی فنانسنگ کے اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹال مالکان اور...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دو روزہ ایکسپو کا باقاعدہ افتتاح کل 8 فروری کو کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے ایکسپو کے مقام نیشنل ہائی وے مٹیاری کے قریب انصاری ریزیڈنسی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ ضلع کی تاریخ کا پہلا بڑا ایونٹ ہے، جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، دستکاری، کھانے پینے کی اشیاء ، پھولوں کی نمائش، کھانا پکانے اور ثقافتی کھیلوں کے 200 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری، ہالا، سعیدآباد، بھٹ شاہ، اڈیرو لال سمیت ضلع کے دیہی اور شہری علاقوں کے لوگ انتہائی ہنرمند...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سے مٹیاری ضلع بھر میں ریلیوں کاانعقاد کیاگیا، ہالا میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی جانب سے صوبیدار ریٹائرڈ لطف علی بگھیو،نیاز حسین لغاری،یاسین نظامانی،زبیر ڈاھری،حاکم علی بھجو اور سول سوسائٹی اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جوانوں نے کی ریلی درگاھ سرور نوح سے سے پریس کلب تک نکالی،ریلی کے شرکاء نے بینرز،پلے کارڈ پاکستان اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکاء کی جانب سے بھارت کے خلاف اور کشمیربنیگا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس پر ہندوستان نے قبضہ کر رکھا ہے،ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،جو...
مٹیاری( نمائندہ جسارت) مبینہ قاتلانہ حملے کے مقدمے میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ عدالت میں پیش۔سروری جماعت ضلع مٹیاری کے صدر رازق ڈنو ہموپوٹو پر مبینہ قاتلانہ حملے کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر سید محمدعلی شاہ جاموٹ مٹیاری کے ایڈیشنل سیشن جج امجد سومرو کی عدالت میں ضمانت کے لیے پیش ہوئے۔ عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار کے مچلکوں پر ملزم کی 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ جمعرات کو سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں کرسٹیانو رونالڈو نے الراید کیخلاف ٹیم کو 2-1 سے فتح دلوائی، اس میچ میں ایک گول اسٹار فٹبالر نے کیا جبکہ ایک اسسٹ کیا تھا۔ اس فتح کیساتھ ہی رونالڈو دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتک 700 فتوحات اپنے نام کی ہوں، انکے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ رونالڈو نے النصر کیلئے ابتک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ...
نوابشاہ (نمائندہ جسارت)شہید بینظیر آبادمیں آئیس کا نشہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔بتایا جاتا ہے یونی ورسٹیاںاسکول کالجز آماہ جگاہ بن گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں خطرناک اور سنگین مسائل میں “آئس کا نشہ” سب سے پہلے نمبر پر ہے اس زہریلے اور خطرناک نشے نے ہمارے معاشرے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے – یہ ہمارے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہو کر ہمارے حجروں ، بیٹھکوں ، اور گلیوں تک آپہنچا ہے اور ہم خاموشی اور بے بسی کیساتھ یہ تماشا دیکھ رہے ہیں – اس نشے نے نہ صرف ہمارے نوجوان نسل کو موت کی طرف دھکیلا ہے بلکہ سارے معاشرے کو انتشار اور بے امنی کا شکار...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی پرو لیگ میں ایک اور نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ جمعرات کو سعودی پرو لیگ کے اہم معرکے میں کرسٹیانو رونالڈو نے الراید کیخلاف ٹیم کو 2-1 سے فتح دلوائی، اس میچ میں ایک گول اسٹار فٹبالر نے کیا جبکہ ایک اسسٹ کیا تھا۔ اس فتح کیساتھ ہی رونالڈو دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے ابتک 700 فتوحات اپنے نام کی ہوں، انکے علاوہ کوئی فٹبالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔ مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے رونالڈو نے النصر کیلئے ابتک 94 میچز میں 85 گول اسکور کیے ہیں۔ قبل ازیں...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری میں پہلے ’’ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو 2025‘‘ کی تیاریوں پر جائزہ اجلاس منعقد۔ پہلے ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس انصاری ریزیڈنسی، نزد زین سی این جی میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور احمد کھڑو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اقراء جنت، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر سعیدآباد اسداللہ کھوکھر اور ضلع بھر کے تمام افسران سمیت مختلف این جی او کے نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں 8 اور 9 فروری 2025 کو منعقد ہونے والے “ایگرو لائیو اسٹاک اور ہینڈی کرافٹ ایکسپو” کے...
راولپنڈی+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل...
میڈیا کو محنت کشوں سے مطلب نہیں، رپورٹنگ یکم مئی تک محدود ہے کے عنوان سے ایک رپورٹ قاضی سراج (مرحوم) نے شائع کی تھی۔ مرحوم نے لکھا تھا کہ پاکستان کے بڑے روزنامے جن کی اشاعت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے‘ میں محنت کشوں کی خبروں کو نظر انداز کیا جاتا ہے‘ بڑے روزنامے مزدوروں کی خبریں جب ہی شائع کرتے ہیں کہ جب بڑا حادثہ ہوجائے۔ روزنامہ جسارت اول روز سے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کرتا ہے‘ روزنامہ جسارت 1991ء سے صفحہ محنت شائع کررہا ہے جس میں محنت کش برادری کی خبریں بلاامتیاز شائع کی جاتی ہیں‘ برصغیر میں صرف روزنامہ جسارت ہی صفحہ محنت شائع کرتا ہے۔ قاضی سراج کو اللہ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرین محمدعلی، گل محمد، محرم، عبداللطیف اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث ان کے ضروری کام کئی کئی ماہ سے رُکے ہوئے ہیں۔ متاثرین اور سول سوسائٹی نے وزیر داخلہ پاکستان اور نادرا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے، صبح، دوپہر اور رات میں صرف 2 گھنٹے گیس مہیا کی جا رہی ہے اور اس دوران پریشر بہت کم ہوتا ہے، گھریلو صارفین اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر بچے اور نوکری پیشہ افراد بغیر ناشتہ کیے گھر سے چلے جاتے ہیں۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر میں موجود تحصیل اسپتال کے تمام شعبے ڈی ایچ کیو منتقل، شہریوں کے لیے شدید مشکلات، ڈی ایچ کیو اسپتال شہر سے 2 کلو میٹر دور ہے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں شدید پریشانی ہو گی، شہری۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر شہر میں موجود طبی سہولیات کی تحصیل اسپتال کی او پی ڈی، ای پی آئی اور گائنی وارڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کے لیے موجود لیبارٹری بھی بند کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں مٹیاری شہر اور نواحی دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات مکمل بند ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) حیسکو عملے نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، واجبات اور بجلی چوری کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی او حیسکو نے کہا کہ واجبات نہ دینے اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا، بڑی تعداد میں واجبات وصول کرکے بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور مزید کارروائی کے لیے پولیس کو خط بھی لکھ دیا۔
حیدرآباد: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مٹیاری کے صدر گاہوٹی و دیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ایم این اے مخدوم جمیل الزماں کی زیر صدارت پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی عوامی کھلی کچہریوں کا انعقاد اور عوامی درخواستوں کی بنیاد پر منصوبوں کا جائزہ لے کر ان کی نشاندہی کرے گی، جنہیں پیٹرولیم کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا۔ ایم این اے مخدوم جمیل الزماں نے ڈپٹی کمشنر کو کھلی کچہری کا شیڈول اور عوامی نوٹس جلد اخبارات میں شائع کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزماں، سندھ حکومت کے ترجمان مخدوم فخر الزمان، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل مخدوم...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دْنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان جلد ہوگا۔ نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دْنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔اْن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔النصر کلب رونالڈو...
حیدرآباد/مٹیاری(اسٹاف رپورٹر +نمائندہ جسارت)نوری آباد اور مٹیاری میں ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا اور پولیس افسر جاںبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا،سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت منشیات فروش گروہ کے 3کارندوںکو دھرلیا، ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوری آباد پاور سیمنٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹنڈوالہیار کے گوٹھ شاہ ہوتی کا ر ہائشی پولیس انسپکٹر محبوب علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور نہرو کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر مٹیاری کے قریب پلیجانی موری کے مقام...
کراچی(نیوز ڈیسک)پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے، نیا سعودی معاہدہ دنیا کے مہنگا ترین ایتھیلٹ ہونے پر مہر ثبت کر دے گا. رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی پرو لیگ کلب النصر کی جانب سے 167.9 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ دیے جانے کا امکان ہے. 39 سالہ رونالڈو نے النصر کو جنوری 2023 میں جوائن کیا تھا، تب انھیں 164 ملین پاؤنڈ فی سیزن میچز کیلیے اور اضافی 49 ملین پاؤنڈ آف دی فیلڈ ایونٹس کیلیے دیے گئے تھے، اب وہ دنیا کے سب زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔ مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والے سرکاری ملازمین معطل
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری کے نزدیک پلیجانی کے قریب نیو موڑ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد رحیم بروہی اور بچہ امام بخش بروہی جاں بحق ہو گئے۔ مٹیاری پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کیلیے سرکاری اسپتال منتقل کردیں جو کہ ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مٹیاری پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع میں دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز نے ہزاروں افراد کی جانب سے ٹول پلازہ کے مقام نیشنل ہائی وے پر احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، ریلی میں پی پی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، ایس ٹی پی، جسقم دیگر و پارٹیوں کے رہنمائوں نصیر میمن، سلیم سندھی، سارنگ منگوانو، جام شوکت ابڑو، فقیر محمد لاکھو، غلام حیدر نظامانی، عبدالرشید ڈیتھو، عبدالستار کوری، بہار سہتو و دیگر کارکنان، شہریوں، سماجی رہنما شامل تھے، ممکنہ ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر پولیس ہائی الرٹ تھی، ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے والا عملہ ریلی دیکھ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر قانونی پلازہ ختم نہیں...

بنجاب اسمبلی : 26نومبر کو گولی چلی تو عدالت جائیں ، وزیرقانون ، طاقت سے پارٹیا ختم نہیں ہوتیں اپوزیشن
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیر قانون صہیب بھرت نے امن و امان پر بحث کو سمیٹے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے امن و امان پر بحث کے لئے اجلاس بلایا لیکن امن و امان پر کوئی بات ہی نہیں کی۔ اپوزیشن نے ٹوپی ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔ چھبیس نومبر کو کھڑے تھے تو گولی کس کو لگی۔ ان کے کپڑوں پر تو میل بھی نہیں ہوگی، اگر گولی چلی تو عدالتوں میں جائیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں پی پی139سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے رانا طاہر اقبال نے...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) عدالت نے چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔ تھانہ مٹیاری میں درج مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج امجد سومرو کی ماڈل کورٹ میں ہوئی، جس کے دوران عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر بدرالدین شیخ کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک ہزار بیس گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری میں پاکستان خاصخیلی اتحاد کا یوم تاسیس پوری سندھ سے بڑی تعداد میں خاصخیلی برداری کی شرکت۔ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے نویں یوم تاسیس کے موقع پر مٹیاری میں اتحاد کے سربراہ سرائی نیاز خاصخیلی کی صدارت میں جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن کے علاوہ سندھ بھر سے خاصخیلی برداری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان خاصخیلی اتحاد کے چیئرمین سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ضلع مٹیاری کے رہنماؤں جو کامیاب یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کے بعد پورے سندھ خاص طور پر مٹیاری کے وڈیروں کو بتانا چاہتا ہوں...
چیئرمین جناح ٹائون رضوان عبدالسمیع امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کے ہمراہ جناح ٹائون میں منعقدہ 4روزہ پھولوںکی نمائش کاافتتاح کرتے ہوئے کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک آگے بڑھے گا ، کراچی پورے ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے ، اس شہر کے اندر بڑا ٹیلنٹ اور پوٹینشل موجود ہے مگر بد قسمتی سے کوئی حکومت اور حکمران پارٹی کراچی کو اُون نہیں کرتی ، عوام بجلی ، پانی سڑکوں و انفرا اسٹرکچر کی تباہ حالی اور ٹرانسپورٹ سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، کراچی کے منصوبوں کی تکمیل کی کوئی حتمی ڈیڈ لائین مقرر نہیں ، کئی کئی سال تعمیراتی...