نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہود دشمنی کے بہانے 60 امریکی یونیورسٹیوں کو سزا دینے کی وارننگ  جاری کی ہے۔ گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج کے بارے میں امریکی حکومت نے خبردار کیا کہ ملک کی 60 یونیورسٹیوں کو یہود دشمن سرگرمیوں کی اجازت دینے پرجرمانہ کیا جا سکتا ہے، حالانکہ مظاہرین میں سے کچھ یہودی بھی تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ صیہونی جرائم کے مظاہرین کے خلاف امریکی حکومت کے اقدامات حالیہ دنوں میں کولمبیا یونیورسٹی کو دی جانے والی مالی امداد کی منسوخی اور مظاہرین کی گرفتاری کے ساتھ تیز ہو گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران متعدد بار امریکہ میں "یہود دشمنی" کا دعویٰ کیا تھا اور اب انہوں نے ان یونیورسٹیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے جہاں احتجاج کیا جاتا  رہاہے۔

اس حقیقت کے باوجود  کہ مظاہرین میں سے بعض یہودی ہیں اور انہوں نے صیہونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی ہے، یہ عمل جاری ہے۔ پچھلے ہفتے ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ وہ ان یونیورسٹیوں کے لیے فنڈز بند کر دیں گے جو "غیر قانونی مظاہروں" کی اجازت دیتی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کے لیے 400 ملین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ ​​کو اس دعوے کیساتھ منسوخ کر دیا کہ یونیورسٹی یہودی طلباء کی ہراسگی میں ناکام رہی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ٹرمپ کا ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے ڈونر اور قریبی ایڈوائزر ایلون مسک کی حمایت کے طور پر ٹیسلا گاڑی خریدوں گا، ایلون مسک امریکی قوم کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں امریکی حکومت کے اخراجات کم کرنے کیلئے ایڈوائزر بننے پر ایلون مسک کو اپنی پالیسیوں کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ایلون مسک کے خلاف احتجاج کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

اس صورتحال اور تنقید کے باعث ٹیسلا کمپنی کو بھی احتجاج اور عدالتی فیصلوں اور قانونی مسائل کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوایس ایڈ کے 83 فیصد پرگرامز ختم کردیئے ہیں، امریکہ
  • ٹرمپ کا ایلون مسک کی حمایت میں نئی برینڈڈ ٹیسلا گاڑی خریدنے کا اعلان
  • ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کے حماس کو مہربان کہنے پر اسرائیل سیخ پا
  • ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کا حماس کو مہربان کہنے پر اسرائیل سیخ پا
  • انصار اللہ کے میزائل حملوں کا خوف، اسرائیل میں وارننگ اور الرٹ جاری
  • ایلون مسک: ایک کاروباری یا ڈکٹیٹر؟
  • حماس کیساتھ براہ راست مذاکرات جاری رہیں گے؛ ٹرمپ کے ایلچی نے اسرائیل کا اعتراض مسترد کردیا
  • کینیڈا میں ٹرمپ مخالف وزیراعظم نامزد‘لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو نامزد کردیا
  • تکفیری، شام میں امریکی و صیہونی احکامات پر عمل پیرا ہیں، سربراہ انصار الله