Jasarat News:
2025-01-26@09:52:49 GMT
مٹیاری: بجلی چوری کے خلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) حیسکو عملے نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، واجبات اور بجلی چوری کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی او حیسکو نے کہا کہ واجبات نہ دینے اور بجلی چوری کے خلاف آپریشن کیا گیا، بڑی تعداد میں واجبات وصول کرکے بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور مزید کارروائی کے لیے پولیس کو خط بھی لکھ دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں: