Jasarat News:
2025-01-18@10:52:00 GMT

مٹیاری میں پاکستان خاصخیلی اتحاد کا یوم تاسیس منایا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

مٹیاری(نمائندہ جسارت)مٹیاری میں پاکستان خاصخیلی اتحاد کا یوم تاسیس پوری سندھ سے بڑی تعداد میں خاصخیلی برداری کی شرکت۔ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے نویں یوم تاسیس کے موقع پر مٹیاری میں اتحاد کے سربراہ سرائی نیاز خاصخیلی کی صدارت میں جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ق سندھ کے صدر طارق حسن کے علاوہ سندھ بھر سے خاصخیلی برداری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان خاصخیلی اتحاد کے چیئرمین سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے ضلع مٹیاری کے رہنماؤں جو کامیاب یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کے بعد پورے سندھ خاص طور پر مٹیاری کے وڈیروں کو بتانا چاہتا ہوں خاصخیلی اب تمہارے کمی کاسبی نہیں رہے خاصخیلی اب شعور والے ہو گئے ہیں اس لئے خاصخیلی برداری کے کسی بھی فرد سے نا انصافی کرنے سے پہلے سوچ لینا کہ ہم بھول جائیں گے کہ تم کون ہو سردار ہو میر ہو پیر ہو وزیر ہو کوئی بھی ہو ہم تمہارے گردن میں رسی ڈال دیں گے۔سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا خاصخیلی برداری کی پاکستان کے قیام اور سندھ کے حقوق کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بچو بادشاہ خاصخیلی کو بچہ بچہ جانتا ہے اس لیے بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستان بنانے والے ہیں اس لئے ہم پاک فوج سے محبت کرتے ہیں ہم سندھ کی حفاظت کرنے والے ہیں اس لئے سندھ پر کوئی ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ جو لوگ پاک فوج کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کرتے ہیں وہ پہلے پاک فوج جتنی قربانیاں دیں پھر بات کریں خاصخیلی برداری پاک فوج کے ہم قدم کھڑی ہے۔ سرائی نیاز خاصخیلی کا کہنا تھا سندھ کے پانی پر ڈاکہ قبول نہیں دریائے سندھ سے مزید کینال نکالنے کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا کرتے رہیں گے پاکستان خاصخیلی اتحاد نہ صرف خاصخیلی برداری کا اتحاد ہے مگر یہ اتحاد محکوم قوموں کا محکوم لوگوں کا اتحاد ہے جہاں جہاں غریب پر ظلم ہوگا ہمارا اتحاد اس کے ساتھ ہوگا۔سرائی نیاز خاصخیلی نے آخر میں سندھ کے مختلف ضلعوں کے خالی عہدوں پر مقرریوں کا اعلان بھی کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرائی نیاز خاصخیلی خاصخیلی برداری یوم تاسیس اتحاد کے سندھ کے پاک فوج

پڑھیں:

خواجہ سلمان رفیق کی بادشاہی مسجد میں سالانہ اتحاد امت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بادشاہی مسجد میں منعقدہ 22 ویں سالانہ اتحاد امت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اتحاد امت کانفرنس میں مولانا عبدالقادر آزاد کی قیام امن کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مولانا عبدالقادر آزاد نے اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنی تاریخی خدمات سر انجام دی ہیں۔ علماء کرام کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ پاک نے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی بنا کر ہم پر احسان عظیم کیا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان میں قیام امن کیلئے فوج، پولیس، رینجرز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ہم پر پاکستان کی مٹی کا قرض ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد پر مولانا عبدالخبیر آزاد کو مبارکباد دی۔سیکرٹری محکمہ اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے کہاکہ آج یہاں مولانا سید عبدالقادر آزاد کی خدمات کو سراہنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں۔ خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ہم آج سب فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، جماعت اسلامی نے یوم تشکر منایا، ریلیاں
  • غزہ جنگ بندی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عزم و تشکر منایا گیا ،نوافل کی ادائیگی
  • غزہ جنگ بندی: جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر یوم عزم و تشکر منایا
  • خواجہ سلمان رفیق کی بادشاہی مسجد میں سالانہ اتحاد امت کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت
  • وادی کشمیر میں اتحاد کو پارہ کرنے والے عناصر قابل مذمت ہیں، آغا سید حسن
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار
  • مٹیاری،ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق
  • مٹیاری: دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز کی ریلی
  • سندھ کا شعور حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیگا، سندھ ہاری کمیٹی
  • بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج کا شدید ردعمل آگیا