مٹیاری: نادرا دفتر عوام کے لیےمسائل کا گڑھ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرین محمدعلی، گل محمد، محرم، عبداللطیف اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ دفتر کا عملہ اکثر بدتمیزی سے پیش آتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث ان کے ضروری کام کئی کئی ماہ سے رُکے ہوئے ہیں۔ متاثرین اور سول سوسائٹی نے وزیر داخلہ پاکستان اور نادرا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کمشنر شہید بینظیرآباد کا ریسکیو 1122 کے دفتر کا دورہ
نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین کے ہمراہ ریسکیو 1122 کے دفتر کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریسکیو کے افسران اور عملے کی موجودگی پر کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کسی بھی حادثے کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرنے اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ کمشنر نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں کمشنر ندیم احمد ابڑو نے گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول کا اچانک دورہ کرکے اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی، کمشنر کے دورے کے موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر غیر حاضر تھے جس پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور تمام اساتذہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں جبکہ کلاس رومز میں روشنی کا بندوست اور صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے۔ بعد ازاں کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کورٹ روڈ کا دورہ کرکے جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر نے اسکول میں صفائی کی خراب صورتحال، کلاس رومز میں روشنی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلاس رومز میں روشنی اور صفائی کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا جائے۔