مٹیاری میں مین پوری و گٹکے کی فروخت جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری ضلع اور دیگر شہروں میں مین پوری اور گھٹکا کا کاروبار عروج پر چل رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کاروبارپولیس سرپرستی میں جاری ہے ، حکام فوری نوٹس لیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مئی کیلئے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ
بجلی کی پیداوار کے لیے ایل این جی کا استعمال کم ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مئی کےلیے ایل این جی کارگو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو مئی میں ملنا ہے۔ کمپنی سے ہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا معاہدہ ہے، ایل این جی کارگو کی درآمد طلب کے مطابق کی جا رہی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق طویل مدتی معاہدوں کے تحت آنے والے ایل این جی کارگوز بھی طلب کے مطابق منگوائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے پر مؤخر بھی کر دیا جاتا ہے۔ ایل این جی کارگوز کو طلب کم ہونے کی بنا پر اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا آپشن ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ مہینوں میں بجلی کی پیداوار کےلیے ایل این جی کا استعمال کم ہوا۔ ایل این جی کے کم استعمال کے باعث اس کی طلب بھی کم ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے اس سال خریدے گئے 4 کارگوز اوپن مارکیٹ میں بیچے جا چکے ہیں۔