سعودی کلب النصر سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایران کا سفر نہ کرنے سے متعلق حیران کن وجہ سامنے آگئی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے کرسٹیانو رونالڈو تہران نہ جاسکے تھے جس کی بڑی وجہ ایک کیس میں انہیں 99 کوڑوں کی سزا کا ڈر ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2023 میں ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے پاؤں سے بنائی گئی پینٹنگ کرسٹیانو رونالڈو کو پیش کی تھی جس پر رونالڈو نے خوشی سے ان کے ماتھے کو چوما تھا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی قوانین میں اس عمل کی سخت ممانعت ہے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو

پڑھیں:

صارم کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے، غمزدہ والدین

صارم کے غمزدہ والدین نے کہا ہے کہ بچے کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا 7 جنوری کو لاپتہ ہوا، 18 جنوری کو پانی کے ٹینک سے لاش ملی۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، 200 فلیٹ ہیں، پولیس تفتیش کیوں نہیں کر پا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچہ 5 دن زندہ تھا تو کدھر تھا، پولیس کیوں کچھ نہیں کر پارہی، قاتل کو منظر عام پر لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف کو عہدے سے استعفیٰ کیوں دینا پڑا؟
  • کوڑوں کی سزا یا کچھ اور، رونالڈو کے ایران نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی
  • صارم کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے،والد
  • صارم کے قاتل گرفتار کیوں نہیں کیے گئے، غمزدہ والدین
  • مصر: رمضان میں گھروں اور شاہراہوں پر فانوس کیوں چھا جاتے ہیں؟
  • لال مسجد تنازع کیا ہے اور طالبات کیوں سراپا احتجاج ہیں؟
  • بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا
  • اسرائیلی انجینئر نے ڈیمونا جوہری پلانٹ کی معلومات ایران کو فروخت کر دیں، عبرانی میڈیا
  • ہزاروں افراد کو متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزے جاری، مگر کیوں؟ جانیے