مٹیاری(نمائندہ جسارت)سندھ حکومت کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی مخدوم فخر الزمان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹیاری کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کر دیا۔ اسپتال میں میگا سرجیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق جمال، ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام میمن اور دیگر موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم فخر الزمان نے دل کے مریضوں کے لیے چیسٹ پین یونٹ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ذریعے ضلع کے عوام کو مثالی طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ مزید سہولیات کے لیے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت کو خط لکھا جائے گا۔ سندھ حکومت نے صوبے میں مثالی اسپتال اور طبی ادارے قائم کیے ہیں، جن کی حالیہ پنجاب میں منعقدہ ہیلتھ کانفرنس میں بھی تعریف کی گئی۔ اسپتال میں جدید مشینری اور مطلوبہ سہولیات جلد فراہم کی جائیں گی، جبکہ ڈاکٹروں اور عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے محکمہ صحت سے رابطہ کر کے ایس این ای منظور کرائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال تک سڑک جلد مکمل کی جائے گی۔ منتخب نمائندوں کی قیادت میں ضلع مٹیاری کے عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال کو سول اور ٹیچنگ اسپتال کا درجہ دیا جائے گا، جبکہ ریسکیو 1122 کی زیادہ سے زیادہ ایمبولینسز ضلع مٹیاری میں موجود ہیں، جو ہر ایمرجنسی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پیر غلام حسین نے کہا کہ ضلع کے اسپتالوں میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیںاور صحت کے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام میمن نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ مفت کیے جا رہے ہیں۔ او پی ڈی میں روزانہ 2000 مریضوں کا معائنہ ہوتا ہے، جبکہ روزانہ 4 سے 5 آپریشن کیے جاتے ہیں۔ اسپتال میں ہیپاٹائٹس، زنانہ بیماریوں کا علاج، زچگی کی خدمات، ٹی بی کا مکمل کورس، جلدی امراض سمیت دیگر بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر اور تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مخدوم فخر الزمان نے نئی تعمیر شدہ اسپتال کی عمارت کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت اسپتال میں کے لیے

پڑھیں:

مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں ایک رہائشی عمارت گر کر تباہ ہوگئی۔

عمارت کے ملبے تلے درجن سے زائد افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 10 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 8 افراد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال عمارت گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری،بلاک شدہ شناختی کارڈ کے معاملات کیلیے کمیٹی اجلاس
  • پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری بدھ کو منایا جائے گا
  • امن و امان کے قیام اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت
  • الخدمت انورنذیراسپتال کی سالانہ ڈونر کانفرنس کا انعقاد
  • مصر؛ رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد جاں بحق اور 8 زخمی
  • محکمہ ریلوے میں تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل
  • شہید ڈاکٹر محمدعلی نقوی کی 30ویں برسی 8 مارچ کو منائی جائیگی
  • بٹگرام اسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریض سراپا احتجاج
  • الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے پہلا آئی سرجری کیمپ کاPOB کے تعاون سے انعقاد، سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کیمپ کا دورہ کررہے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ،امیر ضلع حافظ طاہر مجیدبھی موجود ہیں
  • اللہ کی رضا کیلیے آنکھوں کے آپریشن مفت میں کررہے ہیں، ڈاکٹر اقبال ہارون