لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیر قانون صہیب بھرت نے امن و امان پر بحث کو سمیٹے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے امن و امان پر بحث کے لئے اجلاس بلایا لیکن امن و امان پر کوئی بات ہی نہیں کی۔ اپوزیشن نے ٹوپی ڈرامہ لگایا ہوا ہے۔ چھبیس نومبر کو کھڑے تھے تو گولی کس کو لگی۔ ان کے کپڑوں پر تو میل بھی نہیں ہوگی، اگر گولی چلی تو عدالتوں میں جائیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 3 گھنٹے 40 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں پی پی139سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے رانا طاہر اقبال نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی عطیہ افتخار کے والد اور اسامہ لغاری کی والدہ اور فتح خالق بندیال کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ مہانوں کی گیلری میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں نے اجلاس کی کارروائی دیکھی، آمد پر ارکان پنجاب اسمبلی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر بچوں سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے لئے  ڈیسک بجائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر عمران نذیر نے وزارت صحت سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے۔ وقفہ سوالات کے بعد دو ترمیمی سمیت تین مسودات قوانین ایوان میں پیش کیے گئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ ایوان میں صوبائی وزیر قانون صہیب بھرت کی جانب سے پیش کئے گئے بلوں میںپنجاب ایجوکیشن کریکولم ، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی بل 2025، پنجاب پروٹیکٹڈ ایریا (ترمیمی) بل 2025، پنجاب وائلڈ لائف (پروٹیکشن، پریزرویشن، کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) (ترمیمی) بل 2025ء شامل ہیں۔ ایوان میں 10آڈٹ رپورٹس بھی پیش  کی گئیں۔ اجلاس میں امن و امان پر عام بحث جاری رہی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ اور پینل آف چیئرمین سمیع اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پینل آف چیئر مین سمیع اللہ خان نے کہاکہ آپ سپیکر کی سیٹ کو کیسے پابند کر سکتے ہیں کہ مجھے مداخلت نہیں کرنے دیں گے، آپ سمیت کسی بھی ممبر کو چیئرکی طرف سے روکا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے علی امتیاز وڑائچ نے کہاکہ تحریک انصاف کو طاقت کا استعمال کرکے نیست و نابود کر نے کی کوشش کی گئی لیکن نہ جماعت نہ ہی کوئی لیڈر کمزور پڑا بلکہ سب حقیقی لیڈر بن چکے ہیں، ہمارا ووٹ بینک بڑھ گیا، طاقت کے استعمال سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں بات کرنا ہوگی۔ اگر بحث ہوگی تو سیاسی بصیرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ (ن) لیگ کے رانا محمد ارشد نے کہا کہ جب آٹھ فروری کی بات کریں تو پچیس جولائی 2018ء کی بھی بات کریں اور آر ٹی ایس کی پانچ سال رپورٹ نہیں ملی، آر ٹی ایس بیٹھنے اور بٹھانے والے کون تھے، اس وقت کس نے کہا نوازشریف اور مریم نواز کو نہیں جتوانا، عمرانی سلطنت نے ٹھوکر نیاز بیگ میں نیب میں بلا کر گولیاں چلوائیں۔ اپوزیشن رکن اعجاز شفیع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ موجودہ حکومت وہ سلوک کررہی ہے جو اسرائیل فلسطین اور کشمیر بھارت میں بھی نہیں کررہا۔ پی ڈی ایم ون، ٹو اور تھری کے مظالم افسوسناک ہیں۔ حکومتی رکن احسن رضا نے کہا کہ اپوزیشن بوکھلا گئی ہے، آج پنجاب کا سندھ اور خیبر پختوانخواہ سے موازنہ کر لیں، جتنی بدمعاشیاں بزدار دور میں پولیس نے کیں وہ ریکارڈ ہے، پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ تھا زبردستی بزدار کو بٹھایا گیا، مریم نواز دور میں کسی کی سفارش پر ڈی پی او اور ڈی سی اوز نہیں لگ رہے، مسلم لیگ (ن) نے ملک کو بچانے کے لئے سیاست کو دائو پر لگایا ہے، اپنے لیڈر کا کریکٹر تو ٹھیک کر لیں، کرپٹ لیڈر کا کوئی اچھا کردار بتا دیں۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے منفرد انداز میں احتجاج کیا۔ ارکان نے بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی ایوان میں اجلاس میں نے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

معطل ہونے والے ارکان میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر، صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر اور دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان ارکان کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانا ہے۔ معطلی کے دوران یہ ارکان قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرز کو معطل ارکان سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور ان ارکان کو رکنیت بحالی تک اسمبلی کے کاموں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں،وزیرآئی ٹی
  • ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ
  • طاقت کسی بندوق یا گولی میں نہیں ثقافت اور سیاست میں ہے، بلاول بھٹو
  • بشریٰ بی بی‘ 17 پی ٹی آئی ارکان کی ضمانتیں‘ کورم پورا‘  اجلاس بلا لیں: پشاور ہائیکورٹ
  • آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے تاجروں کو کتنے کروڑکے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے ؟بڑا اعلان
  • قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی احتجاج کی نذر،اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں
  • قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی اپوزیشن کے احتجاج کی نذر
  • لاہور کے 1 رکن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 68 ارکان کی رکنیت معطل
  • خدائی طاقت کے سامنے بے بس سپر طاقت