مٹیاری: مین پوری اور گٹکے کا کاروبار جاری، پولیس ہفتہ لے کر خاموش
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، وزیر پٹرولیم
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا، پوری دنیا پاکستان کے مشکل مگر بہتر معاشی فیصلوں کو سراہ رہی ہے، پاکستان کی ریٹنگ عالمی ایجنسی کی جانب سے بڑھائی گئی، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سطح کا ایونٹ بن گیا تھا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الحمد للہ، حکومت اور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہے ہیں، ہم مشکل فیصلے لیتے ہوئے پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، مہنگائی کو لگام ڈال دی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کو کراچی سے چمن تک ہائی وے کا تحفہ وفاقی کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں دیا، ہر کوئی اس سڑک کو بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم قرار دیتا ہے، پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بجائے اس رقم سے یہ ہائی وے مکمل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں یکجہتی اور اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا، میں یہ بھی یقین دلاتا چلوں کہ وزیراعظم کو عام آدمی کی معاشی پریشانی اور تکالیف کا اندازہ بھی ہے، اسی وجہ سے ہم نے اپنے موجودہ دور حکومت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے کمی کی ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج بھی خطے کے دوسرے ممالک سے کم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر مستقبل قریب میں عالمی منڈی میں مزید کوئی ریلیف ملا تو وزیراعظم عوام کا سب سے زیادہ درد رکھتے ہیں، اور انشا اللہ آئندہ ملنے والا ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے گا۔