راولپنڈی+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کے لئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کمرشل، رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کی جائے گی۔ پی ایس پی اے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کرے گی۔ ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کو ہر چار سال میں ریویو کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہر اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپیشل  پلاننگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ واپڈا، سوئی گیس، واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ زمینوں کے اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل وال کے ذریعے اراضی کے غلط استعمال کی نشاندہی ہو گی۔ ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پردرخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس بھی پہنچ گئیں۔ کہاکہ  38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے معاشی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی۔ منصوبے کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے کی تکمیل ہاو سنگ کے لئے

پڑھیں:

 اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی .جس میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا جبکہ اس دوران یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے. پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں. پاکستان نے حالیہ عرصے میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق اہم جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اگست 2024 میں پاکستان نے نسل پرستی کے خاتمے کے بین الاقوامی کنونشن (ICERD) کے تحت  جائزہ کامیابی سے پیش کیا. بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کیلئے یورپی یونین سے اشتراک مستقبل میں مزید بنائیں گے۔ اس دوران یورپی یونین کے نمائندے اولوف سکوگ نے پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کے فروغ اور کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کے دفاع کے لیے پنجاب کے ہر ضلعے میں سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم کرنے کا فیصلہ
  •  اقلیتوں، خواتین، بچوں، سپیشل افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کارنگ روڈ راولپنڈی کادورہ
  •  راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے لاکھوں شہریوں کو سفر میں آسانی ملے گی: مریم نواز
  • مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی
  • غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کیلئے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کے لیے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو مفت پلاٹ دینے کیلیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی