2025-01-30@23:51:30 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«کی تکمیل»:
لاہور(کامرس ڈسک ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت واوقاف چوہدری شافع حسین نے قرآن کمپلیکس کادورہ کیا،لائبریری،لیکچر ہال،خاتم النبیین یونیورسٹی کی عمارت اور دفاتر کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے لائبریری میں کتابوں پر پڑی گرد پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لائبریری کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر کو قرآن بورڈ میں محکمہ اوقاف ومذہبی امور کی ا سکیموں بارے بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔انہوں نے ترقیاتی سکیموں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے فالو اپ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین یونیورسٹی ناگزیر ہے اسے مکمل فعال کریں گے...
راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو درکار فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے منصوبے کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی اور منصوبے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو خصالحہ خورد راولپنڈی رنگ روڈ کیمپ آفس آمد پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم نواز نے کہا کہ 38 کلومیٹر سے زائد طویل راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیںلاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی. عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے.(جاری ہے) آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی...
پشاور(آئی این پی )صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلکدہ کیلئے فضاگٹ بائی پاس مینگورہ سوات کے مقام پر دو واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا اس موقع پر مئیر تحصیل بابوزئی شاہد علی خان، مینگورہ سٹی پی ٹی آئی صدر و چیئرمین حیدر علی، نعمت شاہ، چیئرمین ارشد علی،متعلقہ افسران، بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کارکنان اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنبد میرہ، رنگ محلہ، شیبر آباد، خواجہ آباد، شریف آباد، گلگدہ کیلئے تکمیل شدہ ان منصوبوں پر تقریباً 12 کروڑ روپے کی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ ان پر پیشرفت کو تیز کیا جا سکے۔ یہ بات جنوبی ایشیا کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔ ملاقات میں حکام نے عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبے ورلڈ بینک کے اشتراک سے زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی کے لیے نجی...
نامور امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ 15 ماہ اسرائیل سے جنگ کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پھر سے غزہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق سیزفائر شروع ہوتے ہی حماس کے مسلح جنگجوؤں کا سڑکوں پر آنا یہ پیغام تھا کہ ہزاروں ارکان کی شہادت، اسلحہ اور سرنگوںکی تباہی کے باوجود حماس کو ختم نہ کیا جاسکا اور اب بھی وہ غزہ کی مضبوط ترین جماعت ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو حماس کے خاتمے کے دعوے کرتے رہے لیکن غزہ کے لیے کوئی متبادل نہ پیش کرسکے، اس کا سیدھا مطلب ہے کہ حماس نے یہ تو ضرور ہوا ہے کہ انسانی جانوں اور...
قابض اسرائیل کی پابندیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی خراب ہو رہی ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ مغربی کنارے میں جنوری کے آغاز سے اب تک 6 بچوں سمیت 34 شہری شہید ہوئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ برائے انسانی امور "اوچا" نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے آزادی پر پابندیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی خراب ہو رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے ایک بیان میں مزید کہا کہ مغربی کنارے میں 68 فیصد ہیلتھ سروس پوائنٹس اب ہفتے میں دو یا تین دن سے زیادہ کام کرنے کے قابل نہیں ہیں، جبکہ ہسپتال اپنی صلاحیت کے صرف 70 فیصد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزارارب روپے تک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے 2900 ارب روپے کی ضرورت درکار ہیں۔ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صوبائی منصوبوں کی شمولیت سے تھرو فارورڈ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی منصوبے صوبے اپنے فنڈز سے مکمل کریں،60 سے 80 فیصد مکمل صوبائی منصوبوں کی تکمل کریں گے، صوبائی منصوبوں کے 50 فیصد فنڈز صوبہ اور 50 فیصد وفاق دے گا۔ احسن اقبال نے کہا...
اسلام آباد ( آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بشریٰ بی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اورپراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ضمانت خارج کی جائے۔ بشریٰ...
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین ضلع کونسل کشمور چیئرمین پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی میر گل محمد خان جکھرانی نے کی۔ پیٹرولیم سوشل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران پی پی ایم این اے سردار علی جان خان مزاری، پی پی ایم پی اے حاجی عبدالرؤف کھوسو، پی پی ایم پی اے میر غلام عابد خان سندرانی، پی پی ایل کے نمائندوں اور کمیٹی کے سیکرٹری کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنر کشمور امیر فضل اویسی نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر ضلع میں پی پی ایل کے تعاون سے کی جانے والی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرتعمیر سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 455 پر کام جاری ہے اور 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 72 منصوبے منظور ہوئے ہیں، جن پر 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل...
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 30 جنوری 2025 تک مکمل کرلی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میچز کی شاندار میزبانی کے لیے تقریباً تیار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے پیش رفت کے بارے میں بتایا ہے وسیع پیمانے پر جاری تزئین و آرائش کا کام جلد ہی عالمی معیار کے کرکٹ مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہو جائے گا۔ پویلین مکمل قاضی جواد احمد نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پویلین کی تزئین و آرائش 100 فیصد مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے اسٹیڈیم میں سیٹوں کی تنصیب کا کام جاری ہے...
اسرائیل(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا بالآخر معاہدہ ہوگیا، 15 ماہ ایک ہفتے تک جاری جنگ میں غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا گیا۔بدھ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔ قطری وزیر اعظم نے بتایا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی15جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ سوموار کو انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سکیورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لئے استغاثہ کے 5گواہان طلب کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے منصوبے میں دیر ہو رہی ہے، مزید 2 سال لگیں گے، منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے سخت ہدایات دی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ کورنگی میں سولڈ ویسٹ انتظامیہ اپنی سروس بہتر کر رہی ہے، ہم کورنگی میں بہتری لانا چاہتے ہیں، یہاں سب سے آخر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے سروس شروع کی اور یہاں کے کچرے کے بیک لاک کو بہتر کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ سولڈ ویسٹ انتظامیہ کی کورنگی میں کارکردگی مزید بہتر کرنے...
اسلام آباد:پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ بلوچستان سے ہو کر گزرتا ہے، بلوچستان کی اور خوشحالی سے ہی پورے ملک کی کامیابی ممکن ہے، ریکوڈک منصوبہ یقینی طور پر بلوچستان اور پورے پاکستان کے لئے معاشی ترقی کی نوید ہے. زرائع ے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر سے پاکستانی معیشت میں انقلاب آ سکتا ہے۔ معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کیلیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی آبادی کے لئے خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع جبکہ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ منصوبے کے...
حیدرآباد: ٹی ایل پی کے تحت حافظ ذیشان ربانی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل پر افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
حیدرآباد: ٹی ایل پی کے تحت حافظ ذیشان ربانی واٹر سپلائی پروجیکٹ کی تکمیل پر افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل ایک حد تک سنی جا سکتی ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں صرف بدنیت، دائرہ اختیار دیکھا جا سکتا ہے،فیصلے کیخلاف اپیل میں میرٹس زیربحث نہیں آ سکتے،ہماری افواج...
اسلام آباد: نیپرا نے کرنٹ سے شہریوں کو بچانے کیلیے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا نے کیسکو پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث جرمانہ عائد کیا، نیپرا نے کیسکو ریجن میں کمپنی کو کھمبوں پر گراؤنڈ ارتھنگ لگانے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز پر تین ماہ میں ارتھنگ سسٹم مکمل کیا جائے۔ نیپرا کے مطابق کیسکو کو پی سی سی پولز پر حفاظتی اقدامات کیلیے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی، نپرا نے حفاظتی اقدامات کی عدم تکمیل پر عائد جرمانہ 15 روز میں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ مزید پڑھیں؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔...