پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کو درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ ان پر پیشرفت کو تیز کیا جا سکے۔

یہ بات جنوبی ایشیا کے لیے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن رائزر کی سربراہی میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی گئی۔ ملاقات میں حکام نے عالمی بینک کے تعاون سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 1.

9 ارب ڈالر کے منصوبے ورلڈ بینک کے اشتراک سے زیر تکمیل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے عالمی بینک کی شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: بینک کے کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

 عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پاس 2015ء کے بعد پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) نہیں تھا، اس عرصے میں کورونا وبا اور پھر سیلاب آیا لہٰذا بینک نے اب 10 سال کی طویل مصروفیت پر غور کیا ہے کیوں کہ کچھ مسائل بہت غیرمعمولی تھے جنہیں 3 سے 4 سالوں میں حل نہیں کیا جا سکتا تھا، آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیں قیمتوں کا تعین کرنے والے آلات کی ضرورت ہے جو کاربن کے اخراج کی حوصلہ شکنی کریں۔ مارٹن رائسر نے بتایا کہ عالمی بینک کوپ 28 کے نتیجے میں خسارے اور نقصان کے فنڈ کی میزبانی کر رہا ہے لہٰذا بہت زیادہ فنڈنگ کی ضرورت ہے تاکہ آب و ہوا میں اس طرح کی سرمایہ کاری کا کم از کم 50 فیصد ان ممالک کی مدد کے لیے استعمال کیا جاسکے جو موسمیاتی بحران کے ذمے دار نہیں لیکن باقاعدگی سے متاثر ہوتے ہیں اور نتائج کی تیاری میں مدد کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں عالمی بینک نے زیادہ نتیجہ خیز بننے کا فیصلہ کیا ہے اور ورلڈ بینک گروپ کے آلات اور فنانسنگ ماڈلز کے امتزاج کے ذریعے مضبوط عمل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دونوں فریق ٹھوس اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کی بہت زیادہ قیمتیں ادا کر رہا ہے اور اسے توانائی کی قلت کا سامنا ہے جس نے معیشت کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا اور بجلی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے، ہنگامی ضرورت کی وجہ سے پاکستان کو مہنگے معاہدے کرنا پڑے لیکن اُس وقت تک یہ مستحکم میکرو اکنامک صورتحال میں نہیں تھا، سسٹم اب بھی اس وراثت کو لے کر چل رہا ہ،ے پاکستان نے حال ہی میں کچھ پیش رفت کی ہے لیکن اسے اب بھی اضافی اصلاحات، ٹرانسمیشن انفرا اسٹرکچر میں اضافی سرمایہ کاری اور گرڈ استحکام کے امتزاج کے ذریعے نظام کی لاگت کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی کاوشیں رنگ لے آئیں، چین کی اہم شعبے میں سرمایہ کاری
  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا‘ گنڈاپور
  • ورلڈ بینک کے منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • پاکستان معاشی اصلاحات کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی کرے،ورلڈ بینک
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ
  • پاکستان ، ورلڈ بینک میں پارٹنرشپ ایگریمنٹ معیشت کیلئے خوشخبری ہے ،عاطف اکرام شیخ
  • پاکستان کی توانائی کے شعبے کی اصلاحات کو سہارا مل گیا
  • نائب صدر ورلڈ بنک کی مصدق ملک سے ملاقات، داسو، تربیلا توسیعی منصوبوں پر غور 
  • معاشی ترقی کی رفتار تیزی کی جانب گامزن