راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں آمد کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ماہانہ اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ بشریٰ بی بی کا جیل میں ہونا ہے، جس سے اخراجات میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا پہلے ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، تاہم بشریٰ بی بی کے ساتھ رہنے کے بعد یہ بڑھ گیا ہے۔ ان کے تمام اخراجات، بشمول کھانے پینے اور دیگر ضروریات، ان کی فیملی برداشت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مینیو خود طے کرتے ہیں۔ ان کے لیے کھانے کی تیاری ایک الگ کچن میں کی جاتی ہے، جہاں مشقتی ان کا اور بشریٰ بی بی کا کھانا تیار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جیل مینیو کا کھانا وہ پسند نہیں کرتے، اسی لیے ان کا کھانے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوس اور ناریل کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ دن میں تین مرتبہ کافی پیتے ہیں۔ ان کے کھانے کی تیاری کے بعد ماہر نیوٹریشنسٹ اسے چیک کرتے ہیں۔ وہ خاص طور پر پنک سالمن فش اور دیسی مرغ کی یخنی پسند کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے جیل میں ہر روز ان کی پسند کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے۔ جیل میں ان کے لیے ایک الگ مینوئل اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، جس میں فیملی رقم جمع کراتی ہے، اور رقم کم ہونے پر انہیں آگاہ کر دیا جاتا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی ا ئی لاکھ روپے کے مطابق کرتے ہیں جیل میں کے بعد

پڑھیں:

سونا 1500 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا 

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی سما نے آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونا 1500 روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار 346 روپے پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 1179 روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار 242 روپے ہوگئے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 2948 ڈالر ہوگئے۔
دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ چاندی 15 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 395 روپے کی ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کے نرخ 13 روپے بڑھ کر 2910 روپے تک پہنچ گئے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.16 ڈالر بڑھ گئے، جس کے بعد قیمت 32.60 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

آئی ای ای ای پی کا ٹیکنیکل سیمینار 27فروری کو ہو گا ،چئیرمین لیسکو بورڈ سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • عمران خان کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں ضمانت میں توسیع
  • بشریٰ بی بی کی آمد کے بعد عمران خان کا جیل میں خرچہ بڑھ گیا
  • عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
  • اڈیالہ جیل میں عمران اور بشریٰ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات 7 لاکھ روپے تک پہنچ گئے
  • سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کے نام پر 2 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • سونا 1500 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا 
  • اقرار الحسن ماہانہ کتنے لاکھ روپے خرچ دیتے ہیں، فرح اقرار نے بتا دیا