بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامرضیا نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل انصرکیانی نے مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بی بی کی
پڑھیں:
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے انتظامات کریں گے۔
کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت کے آرڈر کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پر فریقین کی رضامندی سے ہوا تھا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتی۔ بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔ عدالت کے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی۔ عدالت مطمئن نہیں ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک وقفہ کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا واٹر میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایمرجنسی لگانے کا عندیہ
مزید :