سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانسہرہ :پیکاقانون کے تحت جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما گرفتار
مانسہرہ (صباح نیوز)مانسہرہ میں پیکا ایکٹ کا پہلا مقدمہ درج ہوگیا۔ ضلعی رہنما جماعت اسلامی شبیر احمد خان کو پیکا قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ انہیں جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میںپیش کیا گیا،عدالت نے 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ، شبیر احمد خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کی ۔تھانہ سٹی مانسہرہ کے ایس ایچ او عامر خان نے اپنی مدعیت میں جماعت اسلامی کے رہنما اور حلقہ پی کے 37 کے امیر شبیر احمد خان پر ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے اور پاکستانی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام پر مقدمہ علت نمبر 116 بجرم 506/505/153 کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی دفعات 7ATAاور پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 اور 16 MPO کے تحت درج کرتے ہو ئے گر فتار کیا۔ جن کی گرفتاری پر جماعت اسلامی ضلع مانسہرہ نے بھرپور احتجاج بھی کیا۔گرفتار رہنما شبیر احمد خان کو گذشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جماعت اسلامی کے رہنما شبیر احمد خان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔