Islam Times:
2025-04-07@23:36:51 GMT

یکم اپریل سے اب تک 1355 افغان مہاجرین کی واپسی

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

یکم اپریل سے اب تک 1355 افغان مہاجرین کی واپسی

خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355  تارکین وطن  کو بھیجا جاچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کےراستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جب کہ یکم اپریل سےاب تک ایک ہزار 355 تارکین وطن کو بھیجا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اتوار کو ایک ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبر پختونخوا روانہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں ایک ہزار 47 افغان مہاجرین کو آج طورخم سےافغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایک ہزار

پڑھیں:

پنجاب میں افغان مہاجرین کے انخلاء کی مہم کو بڑا چیلنج، کئی روپوش

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار 341 افغان شہری روپوش ہیں۔ غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونیوالے 55 ہزار 26 بالغ افراد شامل ہیں جبکہ روپوش ہونیوالے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رُوپوش ہونیوالے غیر ملکیوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تلاش کرکے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین واپس جانے کی بجائے رُوپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 ہزار 825 افغانیوں کو تلاش کرنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ راولپنڈی میں روپوش 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں مقیم 12 ہزار 438 افغانیوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی، جبکہ سرگودھا میں رُوپوش 8 ہزار 318 غیر قانونی مقیم افغان شہری عدم پتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار 341 افغان شہری روپوش ہیں۔ غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونیوالے 55 ہزار 26 بالغ افراد شامل ہیں جبکہ روپوش ہونیوالے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رُوپوش ہونیوالے غیر ملکیوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تلاش کرکے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
 

متعلقہ مضامین

  • یکم اپریل سے اب تک کتنے افغان مہاجرین وطن واپس لوٹ چکے؟
  • افغان مہاجرین کی واپسی، یکم اپریل سے اب تک 1,355 تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے
  • یکم اپریل سے ابتک 1355 افغان تارکینِ وطن واپس بھیجے جا چکے
  • افغان مہاجرین کی واپسی، یکم اپریل سے اب تک 1355 تارکین وطن واپس بھیجے جاچکے
  • غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری
  • افغان مہاجرین کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 غیر ملکی خاندان ملک بدر
  • افغان باشندوں کےانخلاکی مہم ؛ پنجاب سے 1085 افراد کو واپس بھجوایا،ہزاروں کی آج واپسی
  • پنجاب میں افغان مہاجرین کے انخلاء کی مہم کو بڑا چیلنج، کئی روپوش
  • بلوچستان ہائیکورٹ کا پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے وقت دینے کا حکم