’کب تک پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگائیں گے؟‘، ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں عمران خان کے حامی صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں وہیں ناقدین کا خیال ہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور ایسا صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
عرفان خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھے جائیں تو پھر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان دیگر سیاستدانوں کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ عوام کے ٹیکس کی رقم سے ذاتی تشہیر نہیں ہونی چاہیئے۔
جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھی جائے تو پھر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔
یہ مشہور قوم عمران خان دیگر سیاستدانوں کے بارے میں کہا کرتے تھے کہ عوام کے ٹیکس کی رقم سے ذاتی تشہیر نہیں ہونی چاہیئے۔ pic.
— Irfan Khan (@irfijournalist) February 20, 2025
پی ٹی آئی کے حامی صارف فیصل خان لکھتے ہیں کہ پشاور ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا اس خبر سے کافی لوگوں کو تکلیف پہنچے گی۔
پشاور ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا اور اس خبر سے کافی لوگوں کو تکلیف پہنچے گی ???? pic.twitter.com/wjynrEeVbl
— Faisal Khan (@KaliwalYam) February 20, 2025
وہاب خان نے صوبائی کابینہ کے اس فیصلے پر لکھا کہ عمران کا ڈر ہے،عمران تو ہو گا۔
پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بدل کر عمران خان اسٹیڈیم رکھ دیا گیا ہے،
عمران کا ڈر ہے عمران تو ہو گا،
ریٹویٹ کرتے جائیں۔ pic.twitter.com/QeuLzpppv8
— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) February 20, 2025
صحافی صدیق جان نے لکھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت میں بڑے بڑے کام کیے لیکن کبھی اپنا نام ساتھ نہیں لگایا کیونکہ عمران خان ان چیزوں کے خلاف ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے پہلے سے بنے ہوئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ایک چھوٹی حرکت کی ہے، مریم نواز انہیں حرکتوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔
عمران خان نے اپنی حکومت میں بڑے بڑے کام کیے لیکن کبھی اپنا نام ساتھ نہیں لگایا کیونکہ عمران خان ان چیزوں کے خلاف ہے ،
کے پی کے حکومت نے پہلے سے بنے ہوئے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ایک چھوٹی حرکت کی ہے ،
مریم نواز انہیں حرکتوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے ،
کے پی کے حکومت کی جانب…
— Siddique Jan (@SdqJaan) February 20, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 11 سال سے آرائشی کام مکمل نا ہونے والے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو 12سال سے پرانے منصوبوں پر اپنےنام کے تختیاں لگاتےآرہےہیں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 11 سال سے آرائشی کام مکمل نا ہونے والے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام "عمران خان کرکٹ سٹیڈیم" میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔
یہ وہ لوگ ہیں جو 12سال سے پرانے منصوبوں پر اپنےنام کے تختیاں لگاتےآرہےہیں . pic.twitter.com/iDpqYTBdjw
— Waqas Iftikhar (@WaqasIftikhar9) February 20, 2025
ایک ایکس صارف نے علی امین گنڈاپور کے اس اقدام پر لکھا کہ سلطنت عمرانیہ میں ہم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں ناں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کی منظور دے دی ???? ????
سلطنت عمرانیہ میں ہم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں ناں ???? pic.twitter.com/npjh2UXbyH
— Durkhanai (@DurriiK) February 20, 2025
واضح رہے کہ ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزاد نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کے بعد ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام رکھا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پی ٹی آئی عمران خان اسٹیڈیمذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پی ٹی ا ئی عمران خان اسٹیڈیم اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم عمران خان اسٹیڈیم عمران خان کرکٹ عوام کے ٹیکس تبدیل کرنے کہ عمران لکھا کہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت کا ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ
پشاور:پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دارالحکومت میں قائم ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بابی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی، جس میں لکھا گیا ہے کہ ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔
اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری کل کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ 2018 میں سٹیڈیم کی لاگت ایک ارب 37 کروڑ روپے لگائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ 2021 میں لاگت ایک ارب 94 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی اور 2024 میں سٹیڈیم کی لاگت دو ارب 31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔