عمران خان سے ملاقات کیلیے اجازت نہ ملنے پر سلمان اکرم راجہ کی جیل حکام سے دوبارہ تکرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات سے قبل گیٹ 5 پر تنازعہ کھڑا ہوگیا، ملاقات کے لیے نامزد کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کو اجازت نہ ملنے جیل حکام سے دوبارہ تکرار ہوئی۔اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، تابش فاروق، مبشر اعوان اور انصر کیانی کو اجازت مل گئی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیاز اللہ نیازی کو روک لیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے میں نے نام دیے لیکن مجھے اجازت نہیں ملی۔سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر وکیل تابش فاروق اور انصر کیانی ملاقات کے لیے نہیں گئے جبکہ اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک ملاقات کے لیے روانہ ہوگئے.
واضح رہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے نے کہا کہ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی فہرست پر پھر تنازع کھڑا ہوگیا
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی فہرست پر ایک مرتبہ پھر تنازع کھڑا ہوگیا۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجا، نیاز اللہ نیازی اور بیرسٹر شعیب شاہین کو جیل انتظامیہ نے ملاقات سے روک دیا۔
اعظم سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، تابش ایڈووکیٹ اور انصر کیانی کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
بانی اور بشری بی بی سے اعظم سواتی و دیگر کی ملاقات،اہم ہدایت مل گئیبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے اعظم سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک کی ملاقات ختم ہوگئی۔
سلمان اکرم راجا کی جیل عملے سے کہا کہ ان کی دی ہوئی لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کےلئے بھیجا گیا اگر نمبرز پورے کرنے ہیں تو ملاقات کیلئے کوئی نہیں جائے گا۔
سلمان اکرم راجا نے تابش ایڈووکیٹ اور انصر کیانی کو ملاقات کیلئے جانے سے روک دیا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، ایڈووکیٹ انصر کیانی، ایڈووکیٹ مبشر اعوان، ایڈووکیٹ تابش اور نادیہ خٹک پہنچے۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ ے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جیل حکام نے صرف اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش ایڈووکیٹ کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے جیل کے داخلی دروازے پر جیل عملے سے کہا کہ ان کی دی ہوئی فہرست کے مطابق کیوں لوگوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
عدالت کا حکم ہے کہ ہم جو نام دیں گے انہی لوگوں لو ملاقات کی اجازت دی جائے، موقع پر موجود جیل عملے نے سلمان اکرم راجا سے کہا کہ جن لوگوں کو پہلے نام لکھوائے ہیں انہی کا نام پہلے جاتا ہے آپ انتظار کریں۔
سلمان اکرم راجا کی جیل عملے کے ساتھ 2 مرتبہ تکرار اور تلخ کلامی ہوئی کہ صرف ان لوگوں کو ملاقات کیلئے اندر بھیجا جائے جن کے نام وہ دیں گے۔
راجا کی دی ہوئی فہرست کے مطابق ملاقات نہ دینے پر ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے کہا وہ جیل حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔