خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر تعلیم مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شفاف ٹرائل تک اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر بلانے کی تجویزدیدی، خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اوراسکی قیادت اوربالخصوص بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے۔ دو ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت ملنے تک بھی اسمبلی کا اجلاس جاری رکھنے پر زوربھی دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ان باتوں سے گھبرا کرمفاہمت کرینگے لیکن ہمارا لیڈرکبھی بھی مفاہمت نہیں کرے گا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری تجویز ہے کہ اب آخری آپشن کے طور پر ہمیں اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر بیٹھا کرسیشن کا انعقاد کرناچاہئے۔ مینا خان آفریدی کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوصلے پست نہیں کرینگے کیونکہ وہ قوم کی امید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جرم میں قید رکھاگیاہے ان پر تمام مقدمات بے بنیاد بنائے گئے ہیں۔ اسمبلی سیشن اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک فری ٹرائل اور ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع نہیں ہوجاتا۔ عدالت نے حکم بھی دیاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ذاتی معالج مل سکتاہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ جوظلم ہماری پارٹی و قائد کے ساتھ ہورہا ہے اس کیخلاف ہم نے ہر دروازہ کٹھکٹھایا۔ احتجاج کا بنیادی حق استعمال کیا تو ہم پر لاٹھی چارج ہوا شیل برسائے گئے جبکہ گولیاں چلائی گئیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان اسمبلی کا اجلاس

پڑھیں:

 امریکی وفد نے عمران کا ذکر نہیں کیا : ایاز صادق تھی : ترجمان قومی اسمبلی : بتا چکے نہیں ملی : بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے عمران خان کا کوئی ذکر نہیں کیا، وفد نے واضح کیاکہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں، مذاکرات کا مکمل حامی ہوں، ہر مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جا  سکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے وفد کے دورہ پاکستان پر بھی اپوزیشن نے سیاست کی۔ اپوزیشن نے ایوان میں کینال کے معاملے پر بات نہیں کی۔ ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ وقفہ سوالات کو مکمل کیا جائے، ماضی کی حکومت نے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے تھے، مذاکرات کے لیے مکمل سنجیدہ کوشش کی۔ سپیکر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل فلسطین کے معصوم عوام پر ظلم کر رہا ہے۔ دوسری طرف چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملنے کا دعوت نامہ نہیں ملا، سپیکر قومی اسمبلی نے کسی رپورٹ کی دعوت نہیں دی۔ سردار ایاز صادق کے بیان پر ردعمل میں ترجمان قومی اسمبلی نے دعوت نہ دینے کی بات حقائق کے برعکس قرار دیتے کہا کہ بیرسٹر  گوہر اور عامر ڈوگر کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی دونوں ارکان نے دعوت قبول کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار علیمہ خان کی جیل جانے کی خواہش
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا
  • خیبرپختونخوا کا این ایف سی اجلاس فوری بلانے کیلئے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • 9مئی کیس کی سماعت: سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھیں. چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • 9 مئی کیسز: شہریار آفریدی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
  •  امریکی وفد نے عمران کا ذکر نہیں کیا : ایاز صادق تھی : ترجمان قومی اسمبلی : بتا چکے نہیں ملی : بیرسٹر گوہر