اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے سابق وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ایک بڑے قانون دان خالد انور کا انتقال ہوا ہے، خالد انور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس نہیں بلکہ فیس ہے، سوشل ویلفیئر کے ٹیکس عائد کرنا صوبائی معاملہ ہے۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں، جس پر مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ میں 7 اپریل سے 14 اپریل تک دستیاب نہیں ہوں، بین الاقوامی فورم پر ایک کیس فکس ہے وہاں جانا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی غیر موجودگی میں کوئی اور وکیل دلائل دے دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

الیکشن کمیشن: پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ 

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

اس دوران ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین ہیں۔

انہوں نے پھر استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بلاول پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ 

وکیل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا آپس میں ایم او یو ہے۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن جنوری 2025 میں کروانے تھے، ہم نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات میں کیوں تاخیر ہوئی؟

اس پر پیپلز پارٹی کے وکیل کا کہنا تھا کہ مختلف وجوہات اور قیادت کی مصروفیات کے باعث تاخیر ہوئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے وکیل ساجد خان تنولی نے کہا کہ کمیشن کو بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے الیکشن کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل پانچ ہفتوں میں مکمل کر کے رپورٹ جمع کروا دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی باقاعدہ انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی، کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور پولنگ بھی کروائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپرلیوی ٹیکس کیس میں ٹیکس کے استعمال کی تفصیلات موجود نہ ہونے کا نکتہ اٹھادیا گیا
  • سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی
  • سپر ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں سماعت، وکیل مخدوم علی خان کے دلائل جاری
  • لاہور، اسلام آباد ہائیکورٹس سے سپر ٹیکس کی اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کی جائیں: آئینی بنچ
  • الیکشن کمیشن: پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی
  • سُپر ٹیکس: آئینی بینچ کا ہائیکورٹس میں زیرالتوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم
  • آئینی بینچ نے سپرٹیکس کی ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دیدیا
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی
  • سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم