چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔

رواں ماہ منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے قذاقی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ آج کا پاکستان کے لیے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے دن رات کام کیا گیا،میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا، پی سی بی حکام نےدن رات ایک کرکےقذافی اسٹیڈیم کی تعمیرمکمل کی۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انشااللہ محمد رضوان کی قیادت میں چیمپئز ٹرافی جیتیں گے، محمد رضوان ایک بہترین اور محنتی کپتان ہیں۔

اس سے قبل کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری ٹیم متحد ہے، قوم کواچھےنتائج دینےکی کوشش کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں حصہ لینے والے قذافی اسٹیڈیم کی نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی   کا علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم  کا دورہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم  کا دورہ کیا  اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے، محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے،  پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔  

متعلقہ مضامین

  • اسٹیڈیم کی تکمیل؛ چیئرمین پی سی بی کی مزدوروں سے ملاقات، تصاویر وائرل
  • محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے: محسن نقوی
  • محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے: چیئرمین پی سی بی
  • محمد رضوان کی قیادت میں چیمپیئنز ٹرافی ضرور جیتیں گے، محسن نقوی
  • محسن نقوی   کا علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم  کا دورہ
  • محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم کا جائزہ لینے پہنچ گئے
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح آج، محسن نقوی کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت
  • قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح، گلوکاروں کی پرفارمس پر شائقین کے لیے داخلہ فری
  • محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف