ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اے آئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، جس کے بعد دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ اے آئی نے بات ہاتھا پائی تک پہنچائی تو کسی نے زیلنسکی کو بھتیجا اور ٹرمپ کو چچا بنادیا، تنازع کو کراچی حیدرآباد بریانی کا جھگڑا بنادیا گیا۔ تاہم اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، میمز اور AI سے تیار کردہ ویڈیوز نے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اے آئی کی جاری کردہ ویڈیو نے تو ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی تکرار ہاتھا پائی تک پہنچادی۔
اے آئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، جس کے بعد دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے شرارت کے طور پر بنائی گئی ہے۔ تو کہیں سوشل میڈیا پر ٹرمپ زیلنسکی تنازع کو حیدرآباد کراچی کے درمیان بریانی کا جھگڑا بنادیا گیا۔ ایک وائرل میم میں ٹرمپ اور زیلنسکی کیلڑائی کو خاندانی جھگڑے میں تبدیل کردی، بھتیجے زیلنسکی جب چچا ٹرمپ سے پیسےمانگنے گئے تو جے ڈی چاچی نے شکرگزاری کا لیکچر دے دیا۔ ایک میم یہ بھی بنی کہ چاند رات پر جب ٹیلر آپ سے کہے کہ بجلی نہیں سوٹ تیار نہیں ہوسکتا تو یہ بات تیسری جنگ عظیم تک پہنچ سکتی ہے۔ ایک اور میم میں ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے رویے کو کارٹون کردار کے ردعمل سے تشبیہ دی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ٹرمپ اور اے آئی کے بعد
پڑھیں:
لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
لیگی ایم پی اے کے بھتیجے کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی ماہم جبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مریم نواز سب کی ماں ہیں، مجھے بھی تحفظ فراہم کیا جائے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملک ریاض کے بھتیجے ملک اسامہ نے مجھے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ ٹاون میں مقدمہ درج ہے، لڑکی نے الزام لگایا کہ ملزم مجھے دوستی کرنے لیے دھمکیاں دیتا ہے۔