اسرائیلی فوج 18 فروری تک لبنان سے نکل جائے، حزب اللہ کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بیروت: حزب اللہ کے سینئر رہنما نعیم قاسم نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 18 فروری تک اسرائیلی فوج کو لبنان کی سرحدوں سے نکل جانا چاہیے، کیونکہ یہ معاہدے کا حصہ ہے اور اسرائیل کے پاس لبنان میں رہنے کا اب کوئی بہانہ باقی نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کو لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کرنا تھا، لیکن اسرائیل اب بھی لبنان کے اندر 5 مقامات پر اپنی فوج رکھنے پر بضد ہے۔
نعیم قاسم نے اسرائیل کا نام لیے بغیر خبردار کیا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ قبضہ کرنے والوں سے کیسے نمٹا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے، ورنہ نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے، اور 18 فروری ڈیڈ لائن کے قریب آتے ہی خطے میں مزید تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہرصورت ایٹمی پروگرام کا دفاع کرینگے‘ایران کی امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اپنے جوہری دفاع کو برقرار رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا‘ پروگرام3 دہائیوں سے پرامن ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایران پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا اور اس حوالے سے کسی بھی دھمکی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران این پی ٹی کا رکن ہونے کے ناطے جوہری ترقی کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد بیان دیا تھا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے جوہری عزائم کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔