26 نومبر کے پرتشدد احتجاج، بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے پر تشدد احتجاج کے بعد درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی ہے اور بشریٰ بی بی کو 26 نومبر کے حوالے سے اٹک میں درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے عدالت نے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں بھی21 اپریل تک توسیع کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے مقدمات میں عبوری ضمانت درخواستوں پر بحث ہونا تھی تاہم عدالت نے کسی کاروائی کے بغیر سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ راولپنڈی کے 26 نومبر کیسوں میں تاحال تفتیش مکمل نہیں ہوئی جبکہ عدالت نے بشریٰ بی بی کو اٹک کے 26 نومبر کیسوں میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے اور تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ تک تفتیشی پراسس مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت میں 21 اپریل تک توسیع کر دی پولیس نے سلمان اکرم کو 5 اکتوبر احتجاج کے مقدمات میں نامزد کیا تھا عدالت نے آئندہ تاریخ تک تفتیشی مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مقدمات میں عدالت نے نومبر کے اپریل تک
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے کیس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے رجوع کر رکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔
روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا
مزید :