لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیںلاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے جیلوں میں قیدیوں پر تشدد روکنے اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت کی. عدالت نے جیلوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ان سے متعلق تمام دستاویزات طلب کرلیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ لاہور میں خواتین کی الگ جیلوں کے علاوہ 3 جیلیں تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں بہت سی چیزیں ہونے جا رہی ہیں کل ہی اس حوالے سے اجلاس کیا ہے.

(جاری ہے)

آئی جی جیل خانہ جات نے عدالت کو بتایا کہ 2024 میں لاہور کی دونوں جیلوں میں مجموعی طور پر68 قیدی ہلاک ہوئے مجموعی طور پر 49 قیدیوں کی طبعی موت ہوئی جبکہ ایک قیدی نے خود کشی کی درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ہزار قیدیوں کی گنجائش والی ضلعی جیل میں 6 ہزاور 6 سو 75 قیدی رکھے گئے ہیں جبکہ2 ہزار 360 گنجائش والی سینٹرل جیل میں 3 ہزار 810 قیدی ہیں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں قیدیوں کو جیلوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا جاتا ہے اور انہیں ناکافی سہولیات کا سامنا ہے قیدیوں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا ملکی اور بین الاقوامی قوانین کا تقاضا ہے عدالت جیل حکام کو قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے کا حکم دے لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی عدالت نے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی.                                               

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جیلوں میں قیدیوں کی

پڑھیں:

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی  کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا، تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آج کتنے فلسطینی اور اسرائیلی قیدی رہا ہوں گے؟ تفصیلات جاری
  • پھانسی سے 24گھنٹے قبل 2دوست قیدیوں کومعافی مل گئی
  • بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپور
  • اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے، نئے نظام کا افتتاح ہوگیا
  • جیلوں میں فوت ہونیوالے 68 قیدی ، اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
  • الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقلی کیخلاف خرم شیر کی درخواست، سماعت ملتوی
  • لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں ہلاک قیدیوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس طلب کرلیں
  • وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی 
  • ہم 30 فلسطینی قیدیوں کے بدلے اربیل یہود کو رہا کریں گے، اسلامی جہاد