Jasarat News:
2025-01-24@01:48:11 GMT

بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

اسلام آباد ( آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بشریٰ بی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اور
پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ضمانت خارج کی جائے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔ بشریٰ بی بی ہر مقدمے کا دفاع کررہی ہیں پولیس جیل میں جا کر شامل تفتیش کرے۔ عبوری ضمانت کی درخواست ہے جس میں ملزم کی حاضری لازمی ہوتی ہے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شامل تفتیش کی درخواست بی بی کی

پڑھیں:

چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ملتوی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2025ء) لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعلی و سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی حاضری لگا دی اور چوہدری پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کیا جائے تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے منگل کوکیس کی سماعت کی۔ چوہدری پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہی کی طبیعت ناساز ہے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ چوہدری پرویز الہی کے شریک ملزم محمد خان بھٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا نام ای سی ایل (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) میں شامل کر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع ‘  جیل میں شامل  تفتیش کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ 
  • توشہ خانہ کیس 2: ڈائریکٹر نیب کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل
  • ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
  • سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10فروری تک توسیع
  • غیر قانونی بھرتی کیس میں شریک ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 9 مئی مقدمات، 6 پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • بانی پی ٹی سے وکلا کی ملاقات،  بشریٰ بی بی سے متعلق عمران خان نے کیا بتایا؟
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلیے نئی قانونی ٹیم، اہم وکلا شامل نہیں
  • چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ملتوی