محمد رضوان کی قیادت میں ہم چیمپئنز ٹرافی جیتیں گے: چیئرمین پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کپتان رضوان بہت ٹیلنٹڈ ہیں، امید ہے ٹرافی اٹھائیں گے, قذافی سٹیڈیم کی تعمیر صرف میرا نہیں پوری ٹیم کا کارنامہ ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پی سی بی کیلئے بہت اہم ہے،آج کا دن پاکستانی عوام کیلئےبہت خوشی کا دن ہے،قذافی سٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں،قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کیلئے دن رات کام کیا گیا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کے باوجود ہم نےناممکن کو ممکن بنایا،ایف ڈبلیو او کے بھی شکر گزار ہیں ،پی سی بی حکام نے دن رات ایک کرکے قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کی،سٹیڈیم کی تعمیر محسن نقوی کا نہیں پوری ٹیم کا کارنامہ ہے،سٹیڈیم کی تکمیل کیلئے سب نے جانفشانی سے کام کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کیلئے آرہے ہیں، وزیراعظم سے کہوں گا سٹیڈیم میں کام کرنیوالے ورکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان کریں، میڈیا نے بھی سٹیڈیم کی تکمیل میں عالمی سطح پر کردار ادا کیا، قذافی سٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت سٹیڈیمز میں ہوگا۔
پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم کی محسن نقوی پی سی بی
پڑھیں:
ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔
ڈی پورٹ ہونے والے 53ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے پاسپور ٹ کیلئے نئی شرائط قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرمآغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کیلئے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کئے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرامد یقینی بنایا جائے۔
Post Views: 1